Maktaba Wahhabi

320 - 532
اللہ کی راہ میں گھر بار چھوڑ کر ہجرت کر جانے والے۔ مسند احمد بن حنبل ہی کی ایک دوسری روایت میں عبد اللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا کہ ’’غرباء ‘‘ اجنبی کون لوگ ہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’أناس صالحون في أناس سوء کثیر من یعصیھم أکثر ممن یطیعھم‘‘[1]۔ بہت سارے بُرے لوگوں میں کچھ صالح اور نیک لوگ،جن کی نافرمانی کرنے والے فرمانبرداروں سے زیادہ ہوں گے۔ دوسری سند سے مروی ایک روایت میں ہے: ’’الذین یصلحون ما أفسد الناس‘‘[2]۔ لوگوں میں بگاڑ پیدا ہونے پر ان کی اصلاح کرنے والے۔ چنانچہ اہل سنت،اہل بدعت،ہواپرستوں اور گمراہ فرقوں کے درمیان اجنبی ہیں۔ (8)اہل سنت ہی حاملین علم ہیں:اہل سنت ہی در اصل حاملین علم ہیں،جو اس علم سے غلو پسندوں کی تحریف،باطل پرستوں کی تراش خراش(کاٹ چھانٹ)اور جاہلوں کی تاویلات کو دور کرتے ہیں۔اسی وجہ سے ابن سیرین رحمہ اللہ نے فرمایا:’’لوگ(اہل علم)اسناد کے بارے میں نہیں پوچھتے تھے،لیکن جب فتنہ رونما ہوا،تو کہنے لگے:’’سموا لنا رجالکم‘‘ بیان کرنے والوں کے نام بتاؤ،چنانچہ دیکھا جاتا،اگر اہل سنت کی باتیں ہوتیں تو مان لی جاتیں،اور اگر اہل بدعت کی باتیں ہوتیں تو ناقابل تسلیم قرار دی جاتیں‘‘[3]۔ اور اہل سنت وہ لوگ ہیں جن کی جدائی سے لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے،اسی لئے ایوب سختیانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:’’مجھے اہل سنت میں سے کسی کی وفات کی خبر ملتی ہے تو مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میرے جسم کا کوئی
Flag Counter