Maktaba Wahhabi

307 - 532
53- ان کے دل خیر سے غافل‘ اور ان کے جسم حصول خیر کے لئے کوشاں ہوتے ہیں۔ 54- یہ دل کے اعتبار سے سب سے بدتر اور جسم کے اعتبار سے سب سے اچھے لوگ ہیں۔ 55- یہ لوگ نفاق کے راز چھپاتے ہیں تو اللہ تعالیٰ اسے ان کے چہروں اور زبانوں پر ہی ظاہر کردیتاہے۔ 56- دنیا کی خاطر عہد و پیمان توڑ دیتے ہیں۔ 57- قرآن کریم کا تمسخرکرتے اور مذاق اڑاتے ہیں۔ یہ منافقوں کے اوصاف ہیں‘ لہٰذا اے مسلمان! قبل ا س کے کہ تم پر(فیصلہ کرنے والی)موت آدھمکے ان اوصاف سے اجتناب کرو۔ یہ صفات بطور مثال ہیں[1] ورنہ کتاب اللہ اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں منافقین کی صفات بہت زیادہ ہیں‘ ہم اللہ تعالیٰ سے عفو و درگزر کا اور دنیا و آخرت میں عافیت کا سوال کرتے ہیں۔ چوتھا مسلک:نفاق کے اثرات و نقصانات: نفاق کے بڑے خطرناک اثرات اور ہلاکت انگیز نقصانات ہیں‘ ان میں سے چند نقصانات حسب ذیل ہیں: (1)نفاق اکبرمنافقین کے دلوں میں خوف و ہراس اور رعب کا سبب ہے،اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿يَحْذَرُ الْمُنَافِقُونَ أَن تُنَزَّلَ عَلَيْهِمْ سُورَةٌ تُنَبِّئُهُم بِمَا فِي قُلُوبِهِمْ ۚ قُلِ اسْتَهْزِئُوا إِنَّ اللّٰهَ مُخْرِجٌ مَّا تَحْذَرُونَ(٦٤)﴾[2]۔ منافقوں کو ہر وقت اس بات کا کھٹکا لگا رہتا ہے کہ کہیں مسلمانوں پر کوئی سورت نہ اترے جو ان کے دلوں کی باتیں انہیں بتلادے‘ کہہ دیجئے کہ تم مذاق اڑاتے رہو‘ یقینا اللہ تعالیٰ اسے ظاہر کرنے والاہے جس کا تمہیں خوف لاحق ہے۔
Flag Counter