Maktaba Wahhabi

460 - 532
دوسرا مطلب:گناہوں کی تاریکیاں پہلا مسلک:گناہوں کا مفہوم اور ان کے نام: اولاً:گناہوں کا مفہوم: معاصی(گناہوں)کی لغوی تعریف: عصیان(معصیت)اطاعت کی ضد ہے‘ کہا جاتا ہے:’’عصی العبد ربہ‘‘جب بندہ اللہ کے حکم کی مخالفت کرے‘ اور کہا جاتا ہے:’’عصی فلان أمیرہ،یعصیہ عصیاً وعصیاناً ومعصیۃً‘‘جب کوئی شخص اپنے امیر کی اطاعت نہ کرے‘ چنانچہ وہ(عاصی)گناہ گار قرار پائے گا[1]،اللہ عزوجل کاارشاد ہے: ﴿وَكَرَّهَ إِلَيْكُمُ الْكُفْرَ وَالْفُسُوقَ وَالْعِصْيَانَ﴾[2]۔ اور اللہ عزوجل نے تمہارے نزدیک کفر‘فسق اور نافرمانی کو ناپسند بنادیا ہے۔ امام جرجانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:’’عصیان تابعداری ترک کردینے کا نام ہے[3]۔ معاصی(گناہوں)کی اصطلاحی تعریف: شرعی اصطلاح میں معاصی‘ حکم کردہ امورکوچھوڑ دینے اور منع کردہ امور کو انجام دینے کا نام ہے۔ معلوم ہوا کہ معاصی اللہ یا اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کردہ ظاہر و پوشیدہ اقوال‘ اعمال اور مقاصد کے ترک کرنے اور اللہ یا اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی منع کردہ ظاہر و پوشیدہ اقوال‘ اعمال اور مقاصد کی انجام دہی کو کہتے ہیں[4]۔
Flag Counter