Maktaba Wahhabi

480 - 532
﴿الَّذِينَ يَجْتَنِبُونَ كَبَائِرَ الْإِثْمِ وَالْفَوَاحِشَ إِلَّا اللَّمَمَ ۚ[1]۔ وہ لوگ جو بڑے گناہوں سے بچتے ہیں اور بے حیائی سے بھی ‘ سوائے چھوٹے گناہ کے۔ عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیاکہ اللہ کے نزدیک سب سے بڑا گناہ کونسا ہے؟ آپ نے فرمایا:یہ کہ تم اللہ کا کوئی شریک بناؤ‘ جبکہ تنہااس نے تمہیں پیداکیا ہے‘ میں نے کہا:واقعی یہ تو بہت بڑا گناہ ہے‘ کہتے ہیں کہ میں عرض کیا:پھر کونسا گناہ؟ آپ نے فرمایا:پھر یہ کہ تم اپنی اولاد کو اس خوف سے قتل کردو کہ وہ تمہارے ساتھ کھائے گا،کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا:پھر کونسا گناہ؟ آپ نے فرمایا:پھر یہ کہ تم اپنی پڑوسن سے زناکرو[2]۔ ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:کیا میں تمہیں کبیرہ گناہوں میں سے سب سے بڑے گناہ کی خبر نہ دوں؟(تین مرتبہ)،صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا:کیوں نہیں اے اللہ کے رسول!(ضرور بتایئے)فرمایا:اللہ کے ساتھ شرک کرنا اور والدین کی نافرمانی کرنا،آپ ٹیک لگائے ہوئے تھے پھر اٹھ کر بیٹھ گئے اور فرمایا:خبردار! اور جھوٹی بات‘ آپ اسے مسلسل دہراتے رہے یہاں تک کہ ہم نے کہا:اے کاش آپ خاموش ہوجاتے[3]۔ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’الصلوات الخمس،والجمعۃ إلی الجمعۃ،ورمضان إلی رمضان،مکفرات لما بینھن إذا اجتنبت الکبائر ‘‘ وفي روایۃ:’’مالم تغش الکبائر‘‘[4]۔ پنجوقتہ نمازیں‘ ایک جمعہ دوسرے جمعہ تک اور ایک رمضان دوسرے رمضان تک درمیان میں سرزد
Flag Counter