Maktaba Wahhabi

140 - 532
لَاتُحْصُوْھَا إِنَّ اللّٰہَ لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ[1]۔ اور وہی وہ ذات ہے جس نے سمندر کو تمہارے بس میں کردیا کہ تم اس سے نکلا ہو اتازہ گوشت کھاؤاور اس میں سے اپنے پہننے کے لئے زیورات نکال سکو،اور تم دیکھتے ہو کہ کشتیاں اس میں پانی کو چیرتی ہوئی چلتی ہیں،اور اس لئے بھی کہ تم اس کا فضل تلاش کرو اور ہو سکتا ہے کہ تم اس کی شکر گذاری بھی کرو،اور اس نے زمین میں پہاڑ گاڑ دیئے ہیں تاکہ تمہیں لے کر ہلے نہ،اور نہریں اور راہیں بنادیں،تا کہ تم منزل مقصود کو پہنچو،اور بھی بہت سی نشانیاں مقرر فرمائیں،اور ستاروں سے بھی لوگ راہ حاصل کرتے ہیں،تو کیا وہ جو پیدا کرتا ہے اس جیسا ہے جو پیدا نہیں کر سکتا؟ کیا تم بالکل نہیں سوچتے،اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کا شمار کرنا چاہو،تو تم ان کا شمار نہیں کر سکتے،بے شک اللہ بڑا بخشنے والا مہربان ہے۔ کیا وہ ذات جو ان نعمتوں کواور ان عجیب مخلوقات کو پیدا کرتی ہے اس جیسی ہو سکتی ہے جو ان میں سے کچھ نہیں پیدا کر سکتی؟؟۔ یہ بات قطعی طور پر معلوم ہے کہ بندوں میں سے کوئی فرد بھی اپنے کسی عضو یا کسی حاسہ کی بناوٹ و تخلیق کی نعمت کو شمار کرنے کی طاقت نہیں رکھتا،چہ جائے کہ اپنے جسم کی ساری نعمتوں اور ہر وقت وہر لمحہ عطا ہونے والی مختلف انواع واقسام کی نعمتوں کا شمار کر سکے؟[2]۔ کسی عقلمند کے لئے اس کے بعد اس کے علاوہ کوئی چارئہ کار نہیں کہ وہ صرف اس اللہ کی عبادت کرے جس نے اپنے بندوں پر یہ نعمتیں نچھاور کی ہیں،اور اس کے ساتھ کسی بھی چیز کو شریک نہ کرے؛ کیونکہ وہی تنہا عبادت کا مستحق ہے،اس کی ذات پاک ہے۔
Flag Counter