Maktaba Wahhabi

201 - 532
چوتھا مبحث: اسلام کا نوراور کفر کی تاریکیاں پہلا مطلب:اسلام کا نور پہلا مسلک:اسلام کا مفہوم: اسلام کے لغوی معنیٰ تابعداری کرنے اور سر تسلیم خم کردینے کے ہیں،اور شریعت کی اصطلاح میں اس کا اطلاق دو حالتوں پر ہوتا ہے: پہلی حالت:یہ ہے کہ ایمان کا ذکر کئے بغیر صرف اسلام کا ذکر کیا جائے،ایسی صورت میں اس سے اصول و فروع سمیت پورا دین اسلام مراد ہوگا،خواہ وہ اعتقادات ہوں یا اقوال و افعال،اس سے معلوم ہوا کہ اسلام جب تنہا بولا جائے تو اس سے زبان کا اقرار‘ دل کا اعتقاد اور اللہ تعالیٰ کی مقدر کردہ تمام چیزوں میں اس کے لئے سر تسلیم خم کردینامراد ہوتا ہے،جیسا کہ ابراہیم علیہ السلام کی گفتگو میں ذکر کیا گیا ہے[1]: ﴿إِذْ قَالَ لَهُ رَبُّهُ أَسْلِمْ ۖ قَالَ أَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ(١٣١)[2]۔ جب ان کے رب نے ان سے کہا:فرماں بردار ہوجاؤ‘ انھوں نے کہا:میں نے دونوں جہان کے رب کی فرمانبرداری کی۔
Flag Counter