Maktaba Wahhabi

438 - 532
پر ایک دھاگے کے برابر بھی ستم روانہ رکھاجائے گا۔ 3-بہترین مراتب و درجات: اللہ کا ارشاد ہے: ﴿وَلَدَارُ الْآخِرَةِ خَيْرٌ ۚ وَلَنِعْمَ دَارُ الْمُتَّقِينَ(٣٠)﴾[1]۔ اور یقینا آخرت کا گھر تو بہت ہی بہتر ہے اور کیا ہی خوب پرہیز گاروں کاگھر ہے۔ 4- من چاہی نعمتوں کا حصول: ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿جَنَّاتُ عَدْنٍ يَدْخُلُونَهَا تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ ۖ لَهُمْ فِيهَا مَا يَشَاءُونَ ۚ كَذَٰلِكَ يَجْزِي اللّٰهُ الْمُتَّقِينَ(٣١)﴾[2]۔ ہمیشگی والے باغات جہاں وہ جائیں گے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ‘ جو کچھ یہ چاہیں گے وہاں ان کے لئے موجود ہوگامتقیوں کو اللہ تعالیٰ اسی طرح بدلہ دیا کرتا ہے۔ نیز ارشاد ہے: ﴿يُطَافُ عَلَيْهِم بِصِحَافٍ مِّن ذَهَبٍ وَأَكْوَابٍ ۖ وَفِيهَا مَا تَشْتَهِيهِ الْأَنفُسُ وَتَلَذُّ الْأَعْيُنُ ۖ وَأَنتُمْ فِيهَا خَالِدُونَ(٧١)﴾[3]۔ ان کے چاروں طرف سے سونے کی رکابیاں اور سونے کے گلاسوں کا دور چلایا جائے گا‘ ان کے جی جس چیز کی خواہش کریں اور جس چیز سے ان کی آنکھیں لذت پائیں‘ سب وہاں ہوگا اور تم اسی میں ہمیشہ رہوگے۔ 5- متقیوں کو معزز مہمانوں کی شکل میں اکٹھا کیا جائے گا: ارشاد باری تعالیٰ ہے:
Flag Counter