Maktaba Wahhabi

228 - 532
اس کی دلیل اللہ عزوجل کا یہ ارشاد ہے: ﴿وَدَخَلَ جَنَّتَهُ وَهُوَ ظَالِمٌ لِّنَفْسِهِ قَالَ مَا أَظُنُّ أَن تَبِيدَ هَـٰذِهِ أَبَدًا(٣٥)وَمَا أَظُنُّ السَّاعَةَ قَائِمَةً وَلَئِن رُّدِدتُّ إِلَىٰ رَبِّي لَأَجِدَنَّ خَيْرًا مِّنْهَا مُنقَلَبًا(٣٦)قَالَ لَهُ صَاحِبُهُ وَهُوَ يُحَاوِرُهُ أَكَفَرْتَ بِالَّذِي خَلَقَكَ مِن تُرَابٍ ثُمَّ مِن نُّطْفَةٍ ثُمَّ سَوَّاكَ رَجُلًا(٣٧)لَّـٰكِنَّا هُوَ اللّٰهُ رَبِّي وَلَا أُشْرِكُ بِرَبِّي أَحَدًا(٣٨)[1]۔ اور وہ اپنے باغ میں داخل ہوا ‘ حالانکہ وہ اپنے آپ پر ظلم کرنے والا تھا‘ کہنے لگا میں نہیں خیال کرسکتا کہ یہ کسی وقت بھی برباد ہوجائے۔اور نہ میں قیامت کو قائم ہونے والی خیال کرتا ہوں اور اگر(بالفرض)میں اپنے رب کی طرف لوٹایا بھی گیا تو یقینا میں وہاں پہنچ کر اس سے بھی زیادہ بہتر پاؤں گا۔اس کے ساتھی نے اس سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ کیا تو اس معبود سے کفر کرتا ہے جس نے تجھے مٹی سے پیدا کیا ‘ پھر منی کے قطرے سے ‘ پھر تجھے پورا آدمی بنادیا۔لیکن میں تو عقیدہ رکھتا ہوں کہ وہی اللہ میرا پروردگار ہے‘ میں اپنے رب کے ساتھ کسی کو شریک نہ کروں گا۔ چہارم:اعراض کا کفر: اس کی دلیل اللہ عزوجل کایہ ارشاد ہے: ﴿وَالَّذِينَ كَفَرُوا عَمَّا أُنذِرُوا مُعْرِضُونَ(٣)[2]۔ اورکافر لوگ جس چیز سے انہیں ڈرایا جارہا ہے اس سے اعراض کرتے ہیں۔ پنجم:نفاق کا کفر: اس کی دلیل اللہ عزوجل کایہ ارشاد ہے: ﴿ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ آمَنُوا ثُمَّ كَفَرُوا فَطُبِعَ عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ فَهُمْ لَا يَفْقَهُونَ(٣)[3]۔
Flag Counter