Maktaba Wahhabi

244 - 532
پانچواں مسلک:کفر کے اثرات ونقصانات: کفر کے بڑے خطرناک اثرات اوربڑعظیم نقصانات ہیں،ان میں سے چند درج ذیل ہیں: 1- دنیا اور آخرت کی ساری برائی کفر کے اثرات و نقصانات میں سے ہے۔ 2- کفر اپنے مرتکب کے لئے گمراہی کا سبب ہے،اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا وَصَدُّوا عَن سَبِيلِ اللّٰهِ قَدْ ضَلُّوا ضَلَالًا بَعِيدًا(١٦٧)[1]۔ جن لوگوں نے کفر کیا اور اللہ تعالیٰ کی راہ سے اوروں کو روکا وہ یقینا گمراہی میں دور نکل گئے۔ 3- کفر اکبر کا مرتکب اگر اسی حالت میں مرجائے تو اللہ تعالیٰ اس کی بخشش نہ فرمائے گا،اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا وَظَلَمُوا لَمْ يَكُنِ اللّٰهُ لِيَغْفِرَ لَهُمْ وَلَا لِيَهْدِيَهُمْ طَرِيقًا(١٦٨)إِلَّا طَرِيقَ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا ۚ وَكَانَ ذَٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ يَسِيرًا(١٦٩)[2]۔ جن لوگوں نے کفر کیا اور ظلم کیا انہیں اللہ تعالیٰ ہرگز نہ بخشے گا اور نہ انہیں کوئی راہ دکھائے گا۔سوائے جہنم کی راہ کے جس میں وہ ہمیشہ ہمیش پڑے رہیں گے‘ اور یہ اللہ تعالیٰ پر بالکل آسان ہے۔ 4- کفر ذلت و رسوائی کا سب سے بڑا سبب ہے‘ اللہ تعالی کا ارشاد ہے: ﴿وَأَنَّ اللّٰهَ مُخْزِي الْكَافِرِينَ(٢)[3]۔ اور یہ کہ اللہ تعالیٰ کافروں کو رسوا کرنے والا ہے۔ 5- کافر کے لئے اللہ تعالیٰ جہنم واجب کردیتا ہے،اللہ عزوجل کاارشادہے: ﴿وَالَّذِينَ كَفَرُوا لَهُمْ نَارُ جَهَنَّمَ لَا يُقْضَىٰ عَلَيْهِمْ فَيَمُوتُوا وَلَا يُخَفَّفُ عَنْهُم مِّنْ عَذَابِهَا ۚ كَذَٰلِكَ نَجْزِي كُلَّ كَفُورٍ(٣٦)[4]۔
Flag Counter