Maktaba Wahhabi

280 - 532
61- دین داروں سے قربت،ان سے محبت اور ان سے سلام و مصافحہ کرنا۔ 62- سلام کا جواب دینا۔ 63- بیمار کی عیادت کرنا[1]۔ 64- اہل قبلہ میں سے مرنے والوں پر نماز جنازہ کی ادائیگی۔ 65- چھینکنے والے کو جواب دینا(یعنی اس کے ’’الحمدللہ‘‘ کے جواب میں ’’یرحمک اللہ‘‘ کہنا)۔ 66- کفار اور فسادیوں سے دوری اختیار کرنااور ان کے ساتھ سختی کا معاملہ کرنا۔ 67- پڑوسی کی عزت کرنا۔ 68- مہمان کی عزت و تکریم۔ 69- گنہگاروں کی پردہ پوشی کرنا۔ 70- مصائب پرصبر اور جن لذتوں اور خواہشات کی طرف نفس کا میلان ہوتا ہے ان سے رک جانا۔ 71- دنیا سے بے رغبتی اور قلت آرزو۔ 72- غیرت کا مظاہرہ اور بے جا نرمی سے پرہیز۔ 73- غلو سے اجتناب۔ 74- سخاوت و فیاضی۔ 75- چھوٹے پر شفقت اور بڑے کا احترام۔ 76- باہمی اختلافات کی اصلاح۔ 77- آدمی اپنے مسلمان بھائی کے لئے وہی پسند کرے جو خود اپنے لئے پسند کرتا ہے،اور اس کے لئے اس چیز کو ناپسند کرے جسے خود اپنے لئے ناپسند کرتا ہے،اس میں راستے سے تکلیف دہ چیز کا ہٹانابھی شامل ہے جس کی طرف(ایمان کی شاخوں والی)حدیث میں اشارہ کیا گیاہے[2]۔
Flag Counter