Maktaba Wahhabi

156 - 532
پہلی قسم:ریاء ونمود: ریاء:عبادت کو اس نیت سے ظاہر کرنے کو کہتے ہیں کہ لوگ دیکھیں اور اس کی عبادت پر اس کی تعریف و ستائش کریں۔ ’’ریائ‘‘اور ’’سمعت‘‘(نمود)میں فرق یہ ہے کہ ریاء دکھائی دینے والے اعمال میں ہو تا ہے،مثلاً نماز،صدقہ،حج اور جہاد وغیرہ،جبکہ سمعت سنے جانے والے اعمال میں ہوتا ہے،جیسے،تلاوت قرآن،وعظ ونصیحت،ذکر واذکار،انسان کا اپنے اعمال کے بارے میں گفتگو کرنا اور اس کی خبر دینا بھی اسی میں داخل ہے۔ دوسری قسم:انسان کا اپنے عمل سے دنیا چاہنا: یعنی انسان اپنے اس عمل سے جس سے اللہ کی رضا کا حصول مقصود ہونا چاہئے ‘ دنیوی ساز وسامان کا ارادہ رکھے۔یہ نیتوں اور ارادوں کا شرک ہے اور کمال توحید کے منافی ہے،اور انسان کے عمل کو رائیگاں کردیتاہے[1]۔ ہم اللہ سے دنیا و آخرت میں عفو و عافیت کا سوال کرتے ہیں[2]۔ ثانیاً:شرک اکبر اور شرک اصغر کے درمیان فرق: 1- شرک اکبر انسان کو دین اسلام سے خارج کر دیتا ہے،جبکہ شرک اصغر دین اسلام سے خارج نہیں کرتا۔ 2- شرک اکبر کا مرتکب جہنم میں ہمیشہ ہمیش رہے گا جبکہ شرک اصغر کا مرتکب اگر جہنم میں داخل ہوگا تو ہمیشہ ہمیش نہیں رہے گا۔ 3- شرک اکبر مشرک کے تمام اعمال کو ضائع وبرباد کر دیتا ہے جبکہ شرک اصغر تمام اعمال کو ضائع نہیں
Flag Counter