Maktaba Wahhabi

247 - 532
11- کفر دل پر مہر لگا دیتا ہے،اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿وَقَوْلِهِمْ قُلُوبُنَا غُلْفٌ ۚ بَلْ طَبَعَ اللّٰهُ عَلَيْهَا بِكُفْرِهِمْ فَلَا يُؤْمِنُونَ إِلَّا قَلِيلًا(١٥٥)[1]۔ اور اس سبب سے کہ وہ یوں کہتے ہیں کہ ہمارے دلوں پر غلاف ہے،حالانکہ دراصل ان کے کفر کی وجہ سے ان کے دلوں پر اللہ تعالیٰ نے مہر لگادی ہے‘ اس لئے وہ بہت ہی تھوڑا ایمان لاتے ہیں۔ 12- کفر اکبر جہادکے ذریعہ یا مسلمانوں کے حکام کے ذریعہ جان ومال کو حلال کردیتا ہے۔ 13 - کفر اکبر کافر اور مومنوں کے درمیان عداوت و دشمنی کو واجب کردیتا ہے،لہٰذا مومنوں کے لئے اس سے محبت اوردوستی رکھنا جائز نہیں خواہ وہ کتنا ہی قریبی کیوں نہ ہو۔ 14- کفر اصغر ایمان میں کمی پیدا کرتا ہے اور اسے کمزور کردیتا ہے،اور اس کا مرتکب اگر اس سے توبہ نہ کرے تواس بات کا بڑا اندیشہ ہوتا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے غیظ و غضب اور اس کے دردناک عذاب کا شکار ہوجائے‘ اوریہ معاصی کے قبیل سے ہے [2]۔
Flag Counter