Maktaba Wahhabi

111 - 532
جو لوگ ایمان لائے اور اپنے ایمان کو شرک کے ساتھ مخلوط نہیں کیا ایسے ہی لوگوں کے لئے امن ہے اور وہی راہ راست پر گامزن ہیں۔ 4- صاحب توحید(موحد یا توحید پرست)مکمل ہدایت اور ہر اجر وغنیمت کی تو فیق سے بہرہ ور ہوتاہے۔ 5- اللہ تعالیٰ توحید کے ذریعہ گناہوں کی مغفرت فرماتا اور خطاؤں کو مٹاتا ہے،چنانچہ حدیث قدسی میں انس رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً مروی ہے کہ: ’’یا ابن آدم إنک لو أتیتني بقراب الأرض خطایا ثم لقیتني لا تشرک بي شیئاً لأتیتک بقرابھا مغفرۃً‘‘[1]۔ اے آدم کے بیٹے ! اگر تو میرے پاس زمین بھر گناہ لے کر آئے اور پھر تو مجھ سے اس حال میں ملے کہ تو نے میرے ساتھ کچھ بھی شریک نہ کیا ہو،تو میں تیرے پاس زمین(کی وسعتوں)بھر بخشش لے کر آؤں گا۔ 6- توحید کی بدولت موحد کو اللہ تعالیٰ جنت میں داخل فرماتا ہے،چنانچہ عبادہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے،وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’من شھد أن لا إلہ إلا اللّٰه وحدہ لا شریک لہ،وأن محمداً عبدہ ورسولہ،وأن عیسیٰ عبد اللّٰه ورسولہ وکلمتہ ألقاھا إلی مریم و روح منہ،وأن الجنۃ حق،وأن النارحق،أدخلہ اللّٰه الجنۃ علی ما کان من العمل‘‘[2]۔ جس نے اس بات کی گواہی دی کہ کوئی حقیقی معبود نہیں سوائے اللہ واحدکے،اس کا کوئی شرک نہیں،اور یہ کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں،اور یہ کہ عیسیٰ علیہ السلام اللہ کے بندے،اس کے
Flag Counter