| بیع سلم کی ایک صورت السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ ایک شخص نے کچھ روپیہ لیا ، اور دینے والا اس شرط پر دیوے ، کہ فصل پر کچھ ہی بھاؤ ہو میں ایک روپیہ من کے حساب سے غلہ لوں گا اس نے منظور کرلیا تو کیا یہ جائز ہے یا نہیں ؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! یہ صورت بیع سلم کی ہے ، اگر اس میں جنس اور ادراوصاف جنس اور مکان کی تعین کر دی گئی ہے تو بحکم حدیث جائزہے ۔ فتاویٰ ثنائیہ جلد 2 ص 449 |
| Book Name | اجتماعی نظام |
| Writer | متفرق |
| Publisher | متفرق |
| Publish Year | متفرق |
| Translator | متفرق |
| Volume | متفرق |
| Introduction | فتاوے متففرق جگہوں سے ، مختلف علما کے، مختلف کتابوں سے نقل کئے گئیے ہیں۔ البتہ جمع و ترتیب محدث ٹیم نے ، تصحیح و تنقیح المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر نے کی ہے |