Maktaba Wahhabi

525 - 532
لگتے ہیں ان میں طاعون اور ایسے امراض پھیل جاتے ہیں جن کا وجود ان سے پہلے گزری ہوئی قوموں میں نہ تھا،اور جو لوگ بھی ناپ تول میں کمی کرتے ہیں وہ خشک سالی ‘ اخراجات کی دشواری اور حاکم وقت کے ظلم و ستم سے دوچار ہوتے ہیں‘ اور جو لوگ اپنے مالوں کی زکاۃ نہیں اداکرتے ہیں ان سے آسمان کی بارش روک لی جاتی ہے اور اگر چوپائے نہ ہوتے تو بارش ہی نہ ہوتی،اور جو لوگ بھی اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کاعہد و پیمان توڑ دیتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کے علاوہ سے ایک دشمن ان پر مسلط کردیتا ہے جو ان کی بعض ملکیت پر قابض ہوجاتا ہے،اور جن کے بھی ائمہ و حکام اللہ کی کتاب سے فیصلہ نہیں کرتے ہیں اور اللہ کی نازل کردہ شریعت سے اختیار نہیں کرتے اللہ تعالیٰ ان میں خانہ جنگی پیدا کردیتا ہے۔ یہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کی نشانی ہے کہ جو لوگ بھی ان گناہوں کے مرتکب ہوئے ‘ ان ساری چیزوں سے بھی لامحالہ دوچار ہوئے،اور اس کی واضح اور ظاہر باہر دلیل ایڈز(AIDS)کی بیماری ہے‘ جس میں علانیہ فحش کار لوگ ملوث ہیں،ہم اللہ سے عافیت کا سوال کرتے ہیں[1]۔ (53/4)ہزیمت و پسپائی کا نزول،کیونکہ جس طرح اطاعت اور اللہ کی طرف توجہ اور اس سے لولگانا نصرت و تائید اور فتح وغلبہ کا سبب ہے اسی طرح گناہ ومعاصی اور اللہ عز وجل کے دین سے اعراض شکست وریخت اور پسپائی کا سبب ہیں،اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا لَقِيتُمْ فِئَةً فَاثْبُتُوا وَاذْكُرُوا اللّٰهَ كَثِيرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ(٤٥)وَأَطِيعُوا اللّٰهَ وَرَسُولَهُ وَلَا تَنَازَعُوا فَتَفْشَلُوا وَتَذْهَبَ رِيحُكُمْ ۖ وَاصْبِرُوا ۚ إِنَّ اللّٰهَ مَعَ الصَّابِرِينَ(٤٦)وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ خَرَجُوا مِن دِيَارِهِم بَطَرًا وَرِئَاءَ النَّاسِ وَيَصُدُّونَ عَن سَبِيلِ اللّٰهِ ۚ وَاللّٰهُ بِمَا يَعْمَلُونَ مُحِيطٌ(٤٧)[2]۔ اے ایمان والو! جب تم کسی مخالف فوج سے بھڑ جاؤ تو ثابت قدم رہو اور بکثرت اللہ کو یاد کروتاکہ تمہیں کامیابی حاصل ہو۔اور اللہ کی اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرتے رہو،آپس میں اختلاف
Flag Counter