Maktaba Wahhabi

107 - 532
بے شک اللہ تعالیٰ نے اس شخص کو آگ پر حرام قرار دیا ہے جو لاالہ الا اللہ کا اقرار کرتا ہو اور اس سے اللہ کی رضا چاہتا ہو۔ تیسرا مسلک:توحید کی قسمیں: اللہ تبارک وتعالیٰ اپنی تمام مخلوقات پر الوہیت اور عبودیت کا حقدار ہے،چنانچہ صرف اللہ سبحانہ وتعالیٰ ہی کے لئے ساری عبادتیں کرنا اور پورے دین کو اللہ کے لئے خالص کر دینا ہی تو حید الوہیت ہے،اور یہی کلمۂ ’’ لا الہ الا اللّٰه ‘‘ کا معنیٰ و مفہوم ہے،اور یہ توحید توحید کی تمام قسموں[1] کو شامل اور مستلزم ہے،کیونکہ توحید کی دو قسمیں ہیں: 1- توحید خبری علمی اعتقادی[2]۔ یہ تو حید معرفت اور اثبات ہے،اور یہی تو حید ربوبیت اور توحید اسماء وصفات بھی ہے،یہ ذات باری تعالیٰ،اس کی صفات،اس کے افعال،اس کے اسماء،اس کے اپنی مشیت کے مطابق اپنے بندوں سے اپنی کتابوں کے ذریعہ کلام کرنے کی حقیقت کے اثبات کا نام ہے،اور اس کی قضاء وقدر اور اس کی حکمت کے عموم کو ثابت کرنے اور اس کی ذات کو ان تمام عیوب و نقائص سے مبرا ومنزہ کرنے کا نام ہے جو اس کے شایان شان نہیں۔ 2- تو حید طلبی قصدی ارادی۔ یہ طلب اور قصد میں توحید ہے،اور اسی کا نام توحید الوہیت یا عبادت ہے[3]۔ تفصیلی طور پر توحید کی مندرجہ ذیل تین قسمیں ہو جاتی ہیں:
Flag Counter