Maktaba Wahhabi

114 - 532
ہو جاتے ہیں۔ 16- اللہ تبارک وتعالیٰ نے موحدین کے لئے دنیا میں فتح وکامرانی،نصرت وتائید،عزت وشرف،ہدایت یابی،نیکیوں کی توفیق،اصلاح احوال اور اعمال و اقوال میں استقامت وراستی کی ضمانت لی ہے۔ 17- اللہ عز وجل مومنین وموحدین کا دنیا و آخرت کے شرور وفتن سے بچاؤ اور دفاع کرتا ہے اور ان پر پاکیزہ زندگی،اپنی ذات سے حصول اطمینان اور اپنی یاد سے محبت وانسیت کے حصول کا احسان فرماتا ہے۔ علامہ سعدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:’’ان باتوں کے شواہد(دلائل)کتاب وسنت میں بکثرت ہیں جو معروف ہیں،واللہ اعلم‘‘[1]۔ شیخ الاسلام علامہ ابن تیمیہ رحمہ اللہ رقمطراز ہیں:’’اور دلوں کو سرور اور لذت تامہ صرف اللہ تعالیٰ کی محبت اور اس کی پسندیدہ چیزوں کے ذریعہ اس سے قریب ہوکر ہی حاصل ہو سکتی ہے،اور اللہ کی محبت اللہ کے علاوہ ہر محبوب سے اعراض کر کے ہی مکمل ہو سکتی ہے،اور یہی کلمۂ ’’ لا الہ الا اللّٰه ‘‘ کی حقیقت ہے[2]۔
Flag Counter