Maktaba Wahhabi

246 - 532
ان لوگوں کی مثال جنھوں نے اپنے رب کے ساتھ کفر کیا ‘ ان کے اعمال مثل اس راکھ کے ہیں جس پر تیز ہوا آندھی والے دن چلے‘ جوبھی انھوں نے کیا ان میں سے کسی چیز پر قادر نہ ہوں گے ‘ یہی دور کی گمراہی ہے۔ 7- کفر ہمیشہ کے لئے جہنم واجب کر دیتا ہے‘ اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿كَذَٰلِكَ يُرِيهِمُ اللّٰهُ أَعْمَالَهُمْ حَسَرَاتٍ عَلَيْهِمْ ۖ وَمَا هُم بِخَارِجِينَ مِنَ النَّارِ(١٦٧)[1]۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ انہیں ان کے اعمال دکھائے گا انہیں حسرت دلانے کے لئے ‘اور یہ ہرگز جہنم سے نہ نکلیں گے۔ 8- کفر اللہ کے دربار سے دھتکارے جانے اور اس کی رحمت سے دور کئے جانے کا سبب ہے،ارشادباری ہے: ﴿إِنَّ اللّٰهَ لَعَنَ الْكَافِرِينَ وَأَعَدَّ لَهُمْ سَعِيرًا(٦٤)[2]۔ بیشک اللہ تعالیٰ نے کافروں پر لعنت فرمائی ہے اور ان کے لئے بھڑکتی ہوئی آگ تیارکر رکھا ہے۔ 9- کفر اللہ کے غضب اور اس کے دردناک عذاب کا عظیم ترین سبب ہے،اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿وَلَـٰكِن مَّن شَرَحَ بِالْكُفْرِ صَدْرًا فَعَلَيْهِمْ غَضَبٌ مِّنَ اللّٰهِ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ(١٠٦)[3]۔ لیکن جو لوگ کھلے دل سے کفر کریں تو ان پر اللہ کا غضب ہے اور انہی کے لئے بہت بڑا عذاب ہے۔ 10- کفر کافر کے سینے کو سب سے زیادہ تنگ بنادیتا ہے،اللہ تعالیٰ کا ارشادہے: ﴿فَمَن يُرِدِ اللّٰهُ أَن يَهْدِيَهُ يَشْرَحْ صَدْرَهُ لِلْإِسْلَامِ ۖ وَمَن يُرِدْ أَن يُضِلَّهُ يَجْعَلْ صَدْرَهُ ضَيِّقًا حَرَجًا كَأَنَّمَا يَصَّعَّدُ فِي السَّمَاءِ ۚ كَذَٰلِكَ يَجْعَلُ اللّٰهُ الرِّجْسَ عَلَى الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ(١٢٥)[4]۔ اور اللہ جسے گمراہ کرنا چاہتا ہے اس کے سینے کوبہت تنگ کردیتا ہے جیسے کوئی آسمان میں چڑھتا ہے‘ اسی طرح اللہ تعالیٰ ایمان نہ لانے والوں پر ناپاکی مسلط کردیتا ہے۔
Flag Counter