Maktaba Wahhabi

191 - 532
چوتھا مسلک:اخلاص کے حصول کے طریقے اور ریاکاری کا علاج: یہ بات معلوم ہوگئی کہ ریاکاری عمل کو ضائع کرنے والی‘ اللہ کے غضب اور ناراضگی کا سبب‘ ہلاک کرنے والی اور مسلمانوں کے لئے مسیح دجال سے بھی زیادہ خطرناک ہے،اور جس چیزکی یہ حالت ہو وہ اس قابل ہے کہ پوری جانفشانی سے اس کا ازالہ و علاج کیا جائے اور اس کی رگیں اور جڑیں کاٹ کر رکھ دی جائیں۔ ریاکاری کے ازالہ و علاج اور اخلاص کے حصول کے چند طریقے حسب ذیل ہیں: (1)دنیا کی خاطر عمل اور ریاکاری کے انواع و اقسام اور اسباب و محرکات کی معرفت حاصل کرنا اور انہیں جڑ سے اکھاڑ پھینکنا‘ اسباب و محرکات کا تذکرہ گذشتہ صفحات میں ہوچکا ہے۔ (2)اہل سنت و جماعت کے مذہب کے مطابق کتاب وسنت پر مبنی اللہ کے اسماء وصفات اور افعال کی صحیح معرفت کے ذریعہ اللہ کے جلال وعظمت کا علم حاصل کرنا‘ کیونکہ جب بندہ کو اس بات کا علم ہوگا کہ اللہ واحد ہی تنہا نفع و نقصان‘ عزت و ذلت‘ پستی و برتری‘ دینے نہ دینے اور مارنے جلانے کا مالک‘ خیانت کرنے والی آنکھوں اور سینوں میں پوشیدہ رازوں کا جاننے والاہے،نیز یہ کہ اللہ وحدہ لا شریک ہی تنہا مستحقِ عبادت ہے،تو یہ ساری چیزیں اخلاص اور اللہ کے ساتھ سچائی پیدا کریں گی،لہٰذا توحید کی تمام قسموں کی صحیح معرفت حاصل کرنا ضروری ہے۔ (3)آخرت میں اللہ عز وجل کی تیار کردہ نعمت و عذاب‘ موت کی ہولناکیوں اور عذاب قبر وغیرہ کی معرفت حاصل کرنا‘ کیونکہ جب بندہ کو ان چیزوں کا علم ہوگا اور وہ سمجھ دار ہوگا تو ریاکاری ترک کرکے اخلاص اپنائے گا۔ (4)دنیا کے لئے عمل کرنے نیز عمل کو ضائع کرنے والی ریاکاری کی خطرناکی سے ڈرنا‘ کیونکہ جو کسی چیز سے ڈرتا ہے وہ اس سے بچتا رہتا ہے اور نجات پاتا ہے‘ اور جو ڈرتا ہے وہ منہ اندھیرے سفر شروع کرتا ہے اور جومنہ اندھیرے سفر شروع کرتا ہے وہ منزل پا لیتا ہے۔ لہٰذا آدمی کے لئے مناسب بلکہ ضروری ہے کہ جب اس کی خواہش مدح و ستائش کی آفت کی طرف
Flag Counter