Maktaba Wahhabi

51 - 532
اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿فَمَن يُرِدِ اللّٰهُ أَن يَهْدِيَهُ يَشْرَحْ صَدْرَهُ لِلْإِسْلَامِ ۖ وَمَن يُرِدْ أَن يُضِلَّهُ يَجْعَلْ صَدْرَهُ ضَيِّقًا حَرَجًا كَأَنَّمَا يَصَّعَّدُ فِي السَّمَاءِ ۚ كَذَٰلِكَ يَجْعَلُ اللّٰهُ الرِّجْسَ عَلَى الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ(١٢٥)﴾[1]۔ سو جس شخص کو اللہ تعالیٰ راستے پر ڈالنا چاہے اس کے سینہ کو اسلام کے لئے کشادہ کردیتا ہے اور جس کو بے راہ رکھنا چاہے اس کے سینہ کو بہت تنگ کردیتا ہے جیسے کوئی آسمان میں چڑھتا ہے‘ اسی طرح اللہ تعالیٰ ایمان نہ لانے والوں پر ناپاکی مسلط کر دیتا ہے۔ (17)اللہ کا ارشاد ہے: ﴿وَكَذَٰلِكَ أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ رُوحًا مِّنْ أَمْرِنَا ۚ مَا كُنتَ تَدْرِي مَا الْكِتَابُ وَلَا الْإِيمَانُ وَلَـٰكِن جَعَلْنَاهُ نُورًا نَّهْدِي بِهِ مَن نَّشَاءُ مِنْ عِبَادِنَا ۚ وَإِنَّكَ لَتَهْدِي إِلَىٰ صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ(٥٢)صِرَاطِ اللّٰهِ الَّذِي لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ أَلَا إِلَى اللّٰهِ تَصِيرُ الْأُمُورُ(٥٣)﴾[2]۔ اور اسی طرح ہم نے آپ کی طرف اپنے حکم سے روح کو اتارا ہے ‘ آپ اس سے پہلے یہ بھی نہیں جانتے تھے کہ کتاب اور ایمان کیا چیز ہے؟ لیکن ہم نے اسے نور بنایا‘ اس کے ذریعہ اپنے بندوں میں سے جسے چاہتے ہیں‘ ہدایت دیتے ہیں‘ بیشک آپ راہ راست کی رہنمائی کررہے ہیں۔اس اللہ کی راہ کی جس کی ملکیت میں آسمانوں اور زمین کی ہر چیز ہے،آگاہ رہو سب کام اللہ تعالیٰ ہی کی طرف لوٹتے ہیں۔ جس طرح اللہ تعالیٰ گزشتہ انبیاء کرام کی طرف وحی نازل کرتا تھا اسی طرح اس نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف اس قرآن کی وحی فرمائی ہے اور اسے روح کے نام سے موسوم کیا ہے کیونکہ روح سے جسم کو زندگی ملتی ہے اور
Flag Counter