Maktaba Wahhabi

279 - 532
41- شریعت اسلامیہ کے مخالف کھیل کود اور تفریحی اشیاء کو حرام جاننا۔ 42- خرچ میں میانہ روی اپنانااور باطل طریقہ سے مال کھانے کو حرام جاننا۔ 43- بغض و حسد سے اجتناب۔ 44- لوگوں کی عزت و ناموس کی حرمت اور ان میں نہ پڑنے کا وجوب۔ 45- اللہ عز وجل کے لئے اخلاص عمل‘ اور ریاکاری سے اجتناب۔ 46- نیکی پر مسرت و شادمانی اور گناہ پر رنج و غم(کا احساس)۔ 47- توبۂ نصوح(خالص توبہ)سے ہر گناہ کا علاج کرنا۔ 48- تقرب الٰہی کے اعمال،اجمالی طور پریہ ہدی‘ قربانی اور عقیقہ ہیں[1]۔ 49- اولو الامر(ائمہ‘ امراء اور حکام)کی اطاعت۔ 50- ’جماعت‘ کے عقیدہ و منہج کی پابندی۔ 51- لوگوں کے درمیان انصاف سے فیصلہ کرنا۔ 52- بھلائی کا حکم دینا اور برائی سے منع کرنا۔ 53- نیکی اور تقویٰ کے کاموں میں باہمی تعاون۔ 54- شرم و حیا۔ 55- والدین کے ساتھ حسن سلوک۔ 56- صلہ رحمی(رشتہ جوڑنا)۔ 57- حسن اخلاق۔ 58- غلاموں کے ساتھ حسن سلوک۔ 59- غلاموں پر ان کے آقاؤں(مالکان)کے حقوق۔ 60- اہل و عیال اور بچوں کے حقوق کی ادائیگی۔
Flag Counter