Maktaba Wahhabi

282 - 532
دوم:اللہ تبارک وتعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿وَالْمُؤْمِنُونَ وَالْمُؤْمِنَاتُ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ ۚ يَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنكَرِ وَيُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَيُؤْتُونَ الزَّكَاةَ وَيُطِيعُونَ اللّٰهَ وَرَسُولَهُ ۚ أُولَـٰئِكَ سَيَرْحَمُهُمُ اللّٰهُ إِنَّ اللّٰهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ(٧١)﴾[1]۔ مومن مرداور مومن عورتیں آپس میں ایک دوسرے کے دوست(معاون ومددگار)ہیں،وہ بھلائیوں کا حکم دیتے ہیں اور برائیوں سے منع کرتے ہیں،نماز قائم کرتے ہیں اور زکاۃ ادا کرتے ہیں،اور اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرتے ہیں،یہی لوگ ہیں جن پر اللہ تعالیٰ عنقریب رحم فرمائے گا،بیشک اللہ تعالیٰ غالب حکمت والا ہے۔ اس آیت کریمہ میں مومنوں کے درج ذیل عظیم اوصاف ہیں: 1- مومنوں سے محبت و دوستی اور ان کی مدد۔ 2- معروف(بھلائی)کا حکم دینا۔ معروف کا لفظ ان تمام اچھے عقائد ‘صالح اعمال اور فاضل اخلاق واقدار کو شامل ہے جن کی اچھائی شریعت میں معروف ہو۔ 3- منکر(برائی)سے روکنا۔ منکر:ان تما م باطل عقائد‘ گندے اعمال اور برے اخلاق کا نام ہے جو معروف کے خلاف اور اس کے منافی ہوں۔ 4- نماز کے ظاہری و باطنی اعمال کے ساتھ فرض اورنفل نمازیں اداکرنا۔ 5- آٹھ قسم کے مستحقین زکاۃ کو زکاۃ ادا کرنا۔ 6- اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرنااور ہر حال میں اسے لازم پکڑنا۔ سوم:اللہ سبحانہ وتعالیٰ کا ارشاد ہے:
Flag Counter