Maktaba Wahhabi

461 - 532
اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿وَمَن يَعْصِ اللّٰهَ وَرَسُولَهُ وَيَتَعَدَّ حُدُودَهُ يُدْخِلْهُ نَارًا خَالِدًا فِيهَا وَلَهُ عَذَابٌ مُّهِينٌ(١٤)﴾[1]۔ اور جو شخص اللہ تعالیٰ کی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کرے اور اس کی مقررہ حدوں سے آگے نکلے اسے وہ جہنم میں ڈال دے گا جس میں وہ ہمیشہ رہے گا‘ ایسوں ہی کے لئے رسوا کن عذاب ہے۔ نیز ارشاد ہے: ﴿وَمَا كَانَ لِمُؤْمِنٍ وَلَا مُؤْمِنَةٍ إِذَا قَضَى اللّٰهُ وَرَسُولُهُ أَمْرًا أَن يَكُونَ لَهُمُ الْخِيَرَةُ مِنْ أَمْرِهِمْ وَمَن يَعْصِ اللّٰهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ ضَلَّ ضَلَالًا مُّبِينًا(٣٦)﴾[2]۔ اور کسی مومن مرد وعورت کو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلہ کے بعد اپنے کسی امر کا کوئی اختیار باقی نہیں رہتا‘ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی جو بھی نافرمانی کرے گا وہ صریح گمراہی میں پڑے گا۔ نیز ارشاد ہے: ﴿وَمَن يَعْصِ اللّٰهَ وَرَسُولَهُ فَإِنَّ لَهُ نَارَ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا(٢٣)﴾[3]۔ اور جو شخص اللہ تعالیٰ کی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کرے تو اس کے لئے جہنم کی آگ ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا۔ ثانیاً:معاصی(گناہوں)کے نام: معصیت کے معنیٰ میں بہت سارے الفاظ وارد ہوئے ہیں‘ چند الفاظ درج ذیل ہیں: 1- فسق و عصیان: ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿وَكَرَّهَ إِلَيْكُمُ الْكُفْرَ وَالْفُسُوقَ وَالْعِصْيَانَ ۚ أُولَـٰئِكَ هُمُ الرَّاشِدُونَ(٧)﴾[4]۔
Flag Counter