Maktaba Wahhabi

323 - 532
یہ کہنا بھی درست ہے کہ کافر پر بھی اللہ کی نعمتیں ہیں۔ کافروفاجرکو حاصل ہونے والی مقید نعمتیں درحقیقت ان کے حق میں استدراج اور ڈھیل ہیں،اگر انہیں نعمت مطلق(اسلام)کی دولت نہ مل سکی تو اس کا انجام عذاب اور بد بختی کے سوا کچھ نہیں۔[1] چوتھا مسلک:سنت کا مقام: سنت اللہ تعالیٰ کا وہ محفوظ قلعہ ہے جس میں داخل ہونے والا امن وامان میں ہو جاتا ہے،اور اللہ کا وہ عظیم دروازہ ہے جس میں داخل ہونے والا اللہ تک پہنچ جاتا ہے،سنت اپنے رہروؤں کو بلندیوں پر لا کھڑا کرتی ہے،گو اپنے اعمال کی بدولت وہ اس شرف سے محروم ہوں،اور جب اہل بدعت اور منافقین کا نور روز قیامت بجھا ہوا ہوگا،تو اہل سنت کا نور ان کے سامنے دوڑ رہا ہوگا،اور جب اہل بدعت کے چہرے سیاہ پڑجائیں گے،تو اہل سنت کے چہرے روشن اور تروتازہ ہوں گے،ارشاد الٰہی ہے: ﴿يَوْمَ تَبْيَضُّ وُجُوهٌ وَتَسْوَدُّ وُجُوهٌ﴾[2]۔ جس دن بعض چہرے سفید ہوں گے اوربعض چہرے سیاہ۔ عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما مذکورہ بالا آیت کریمہ کی تفسیر کرتے ہوئے فرماتے ہیں:’’یعنی اہل سنت وجماعت کے چہرے سفید ہوں گے اور اہل بدعت وافتراق کے چہرے سیاہ ہوں گے‘‘[3]۔ سنت ہی وہ زندگی اور نور ہے جس پر بندے کی سعادت و ہدایت اور فلاح وکامرانی موقوف ہے،ارشاد باری ہے: ﴿أَوَ مَنْ کَانَ مَیْتاً فَأَحْیَیْنَاہُ وَجَعَلْنَا لَہُ نُوْراً یَّمْشِي بِہِ فِي النَّاسِ کَمَنْ مَّثَلُہُ فِي الظُّلُمَاتِ لَیْسَ بِخَارِجٍ مِّنْھَا کَذٰلِکَ زُیِّنَ لِلْکَافِرِیْنَ مَاکَاْنُوْا یَعْمَلُوْنَ[4]۔
Flag Counter