Maktaba Wahhabi

149 - 532
اوراس قسم کی تین قسمیں ہیں: (الف)جو مردے سے اپنی حاجت کا سوال کرتے ہیں اور یہ لوگ بت پرستوں کے قبیل سے ہیں۔ (ب)جو مردے کے وسیلہ سے اللہ سے سوال کرتے ہیں،مثلاً کوئی کہتا ہے کہ میں تیری طرف تیرے نبی یا فلاں شیخ کے حق کا وسیلہ قائم کرتا ہوں،یہ چیز دین اسلام میں ایجاد کردہ بدعات میں سے ہے،لیکن شرک اکبر تک نہیں پہنچتی،اور نہ ہی ایسا کہنے والے کو دین اسلام سے خارج کرتی ہے،جیسا کہ پہلی قسم خارج کردیتی ہے۔ (ج)جو لوگ یہ گمان کرتے ہیں کہ قبروں کے پاس دعائیں قبول ہوتی ہیں،یا وہاں دعا کرنا مسجد میں دعا کرنے سے افضل ہے،یہ چیز متفقہ طور پر عظیم گناہوں میں سے ہے [1]۔ 11-سورج کے طلوع و غروب کے وقت نمازادا کرناشرک کے وسائل میں سے ہے،کیونکہ ایسا کرنے سے ان لوگوں کی مشابہت ہوتی ہے جو ان دونوں وقتوں میں سورج کا سجدہ کرتے ہیں،نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے: ’’لا تحروا بصلاتکم طلوع الشمس ولا غروبھا فإنھا تطلع بین قرني الشیطان‘‘[2]۔ اپنی نماز کے لئے سورج کے طلوع وغروب کے وقت کی تلاش نہ کرو،کیونکہ سورج شیطان کے دو سینگوں کے درمیان طلوع ہوتا ہے۔ خلاصۂ کلام یہ ہے کہ شرک کے وسائل جو شرک تک پہنچاتے ہیں،ہر وہ وسیلہ و ذریعہ ہے جو شرک اکبر کا راستہ ہو،اور جن وسائل کا تذکرہ یہاں نہیں کیا گیا ہے ان میں سے ذی روح اشیاء کی تصویر،ایسی جگہ نذر کا پورا کرنا جہاں کسی بت کی پرستش ہوتی ہو یا جاہلیت کا کوئی تہوار یا میلہ لگتا رہا ہو اور دیگر وسائل ہیں[3]۔
Flag Counter