Maktaba Wahhabi

370 - 532
تمہارا درودمجھے پہنچتا ہے تم جہاں کہیں بھی ہو۔ آٹھواں مسلک:عصر حاضر کی بدعات: دور حاضر میں پائی جانے والی بدعات بہت زیادہ ہیں،چند بدعات بطور مثال حسب ذیل ہیں: 1- نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی یوم پیدائش کا جشن منانا: یوم پیدائش کاجشن منانا ایک گھناؤنی قسم کی بدعت ہے،جسے سب سے پہلے چوتھی صدی ہجری میں عبیدیوں نے ایجاد کیا،اہل علم ہر زمانہ میں اس بدعت کے بطلان کی وضاحت اوراس کے موجد اوراس پر عمل کرنے والوں کی تردید کرتے رہے،چنانچہ مندرجہ ذیل دلائل و براہین کی روشنی میں کسی کی یوم ولادت کا جشن منانا جائز نہیں: 1- یوم پیدائش کاجشن منانا دین اسلام میں ان نو ایجاد بدعات میں سے ہے جس پر اللہ تعالیٰ نے کوئی دلیل نہیں اتاری،کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے مشروع نہیں فرمایا،نہ اپنے قول سے،نہ اپنے فعل سے اورنہ ہی اپنی تقریر سے،جب کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہی ہمارے رہبر اور امام ہیں،ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿وَمَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانتَهُوا ۚ وَاتَّقُوا اللّٰهَ ۖ إِنَّ اللّٰهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ(٧)[1]۔ جو کچھ رسول صلی اللہ علیہ وسلم تمہیں دیں اسے لے لو اور جس چیز سے منع فرمائیں اس سے باز آجاؤ۔ نیز ارشاد ہے: ﴿لَّقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللّٰهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِّمَن كَانَ يَرْجُو اللّٰهَ وَالْيَوْمَ الْآخِرَ وَذَكَرَ اللّٰهَ كَثِيرًا(٢١)[2]۔ یقینا تمہارے لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں عمدہ نمونہ موجود ہے‘ ہر اس شخص کے لئے جو اللہ تعالیٰ کی اور قیامت کے دن کی توقع رکھتا ہے،اور کثرت سے اللہ تعالیٰ کو یاد کرتا ہے۔
Flag Counter