Maktaba Wahhabi

151 - 532
لَایُبْخَسُوْنَ،أُوْلَئِکَ الَّذِیْنَ لَیْسَ لَھُمْ فِي الْآخِرَۃِ إِلَّا النَّارُ وَحَبِطَ مَا صَنَعُوْا فِیْھَا وَبَاطِلٌ مَّا کَانُوْا یَعْمَلُوْنَ[1]۔ جو لوگ دنیوی زندگی اور اس کی رونق چاہتے ہیں،ہم انہیں ان کے سارے اعمال کا بدلہ یہیں بھر پور دیدیتے ہیں،اور یہاں انہیں کوئی کمی نہیں کی جاتی ہے،یہی وہ لوگ ہیں جن کے لئے آخرت میں سوائے آگ کے اور کچھ نہیں اور جو کچھ یہاں انہوں نے کیا ہوگاوہ سب اکارت ہے،اور ان کے سارے اعمال برباد ہونے والے ہیں۔ 3- اطاعت کا شرک: یہ اللہ کی نافرمانی میں احبار و رہبان یعنی اپنے علماء اور پادریوں وغیرہ کی اطاعت کرناہے،ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿اتَّخَذُوْا أَحْبَارَھُمْ وَرُھْبَانَھُمْ أَرْبَاباً مِّنْ دُوْنِ اللّٰہِ وَالْمَسِیْحَ ابْنَ مَرْیَمَ وَمَا أُمِرُوْا إِلَّا لِیَعْبُدُوْا إِلٰہاً وَّاحِداً لَا إِلٰہَ إِلَّا ھُوَ سُبْحَانَہُ عَمَّا یُشْرِکُوْنَ[2]۔ ان لوگوں نے اللہ کو چھوڑ کر اپنے عالموں اور درویشوں کو اپنا رب بنالیا ہے اور مریم کے بیٹے مسیح کو،حالانکہ انہیں صرف ایک تنہا اللہ کی عبادت کا حکم دیا گیا تھاجس کے سوا کوئی معبود حقیقی نہیں،وہ ان کے شرک سے منزہ اورپاک ہے۔ 4- محبت کا شرک: ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿وَمِنَ النَّاسِ مَنْ یَّتَّخِذُ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ أَنْدَاداً یُّحِبُّوْنَھُمْ کَحُبِّ اللّٰہِ[3]۔ اور بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو اللہ کے علاوہ اوروں کو شریک ٹھہراکر ان سے ایسی محبت رکھتے ہیں جیسی
Flag Counter