Maktaba Wahhabi

521 - 532
حسناتہ قبل أن یقضی ما علیہ،أخذ من خطایاھم فطرحت علیہ،ثم طرح في النار‘‘[1]۔ کیاتم جانتے ہو کہ مفلس کون ہے؟ صحابہ نے عرض کیا:ہمارے درمیان مفلس وہ ہے جس کے پاس نہ درہم ہو اور نہ ہی کوئی سرمایہ،تو آپ نے فرمایا:میری امت کا مفلس وہ ہے جو قیامت کے دن نماز‘ روزہ اور زکاۃ لے کر آئے گا اور ساتھ ہی(یہ بدیاں بھی لے کر آئے گا کہ)اسے گالی دیا ہوگا،اس پر تہمت لگایا ہوگا،اس کا مال ناحق کھایا ہوگا،اس کا خون(ناحق)بہایا ہوگا،اسے مارا ہوگا،تو(نتیجہ میں)س کی کچھ نیکیاں اسے دے دی جائیں گی،اور کچھ نیکیاں اسے دے دی جائیں گی،اوراگر اس کے ذمہ دوسروں کے حقوق کی ادائیگی سے پہلے اس کی نیکیاں ختم ہوجائیں گی ‘ تو ان کی بداعمالیاں(گناہ)اس پر ڈال دی جائیں گی اور پھر اسے جہنم میں دھکیل دیا جائے گا۔ ثانیاً:سماج و معاشرہ پر گناہوں کے اثرات: معاشروں اور قوموں پر بھی گناہوں کے برے عظیم اثرات مرتب ہوتے ہیں،بطور مثال چند نمونے حسب ذیل ہیں: (50/1)گناہوں کے سبب امتوں(اورقوموں)کی تباہی: اس میں کوئی شک نہیں کہ دنیا وآخرت کے تمام نقصانات گناہوں کے سبب ہی ہوتے ہیں،چنانچہ باباآدم اور مائی حوا علیہما السلام کو جنت جیسی لذت ونعمت اور فرحت و سرور کی منزل سے نکال کر آلام و مصائب اور حزن و ملال کی دنیا میں کس چیز نے ڈالا؟ ابلیس کو آسمان کی ملکوت سے کس نے نکالا،اور کس نے اسے راندئہ درگاہ کیا اور اس پر لعنت کی اور اس کے ظاہرو باطن کو مسخ کرکے اسے بد نما اور قبیح کس نے بنایا؟ اور کس جرم کی پاداش میں اس کی قربت کو دوری،رحمت کو لعنت‘ خوبصورتی کو بدصورتی‘ جنت کو دہکتی بھڑکتی جہنم اور ایمان کو کفر سے تبدیل کردیا گیا؟ اور کس چیز نے تمام زمین والوں کو غرقاب کیا یہاں تک کہ پانی پہاڑوں کی چوٹیوں تک جا پہنچا؟ کس چیز نے قوم عاد پر طوفانی ہوا مسلط کی یہاں تک کہ اس نے انہیں مسطح زمین پر مردہ کرکے پٹخ دیا گویا کہ وہ کھجور کی کھوکھلی شاخیں ہوں؟ اور ان کے جن گھروں ‘ کھیتیوں اور جانوروں سے بھی اس کا گزر ہوا اسے
Flag Counter