Maktaba Wahhabi

207 - 532
جن لوگوں نے نیک اعمال کئے ان کے لئے نیک انجام ہے اور ’’مزید‘‘ بھی۔ صحیح مسلم میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سے ثابت ہے کہ آپ نے ’’مزید‘‘ کی تفسیر جنت میں اللہ عزوجل کے چہرے کے دیدار سے کی ہے[1] اور ’’محسنوں‘‘ کے لئے یہ بڑی مناسب جزا ہے ‘ کیونکہ احسان یہ ہے کہ مومن دنیا میں اپنے رب کی عبادت انتہائی حضور قلبی اور اللہ کی نگرانی کے تصور کے ساتھ کرے کہ گویا وہ اسے اپنے دل سے دیکھ رہاہے،اور اپنی عبادت کی حالت میں اس کا دیدار کررہا ہے،تو اس کی جزا اسے یہ ملی کہ آخرت میں وہ فی الواقع اللہ کو کھلی آنکھوں سے دیکھے گا[2]۔ تیسرا مسلک:اسلام کے ثمرات اور اس کی خوبیاں: اسلام کے عظیم فضائل‘ لائق تعریف اثرات اور عمدہ نتائج ہیں،ان میں چند چیزیں حسب ذیل ہیں: 1- صحیح اسلام دنیا و آخرت کی تمام بھلا ئیوں کا باعث ہے۔ 2- اسلام پاکیزہ زندگی اور دنیا و آخرت کی سعادت کا عظیم ترین سبب ہے،اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِّن ذَكَرٍ أَوْ أُنثَىٰ وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَنُحْيِيَنَّهُ حَيَاةً طَيِّبَةً ۖ وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَجْرَهُم بِأَحْسَنِ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ(٩٧)[3]۔ جو مرد یا عورت نیک عمل کرے دراں حالیکہ وہ مومن ہو تو ہم اسے یقینا پاکیزہ زندگی عطافرمائیں گے اوران کے نیک اعمال کا بہترین بدلہ بھی انہیں ضرور دیں گے۔ 3- اسلام کے ذریعہ اللہ تعالیٰ(لوگوں کو)کفر کی تاریکیوں سے نکال کر اسلام اور ایمان کی روشنی کی طرف لاتا ہے۔ 4- اسلام کے ذریعہ اللہ تعالیٰ تمام گناہوں اور خطاؤں کو معاف فرمادیتا ہے،اللہ تعالیٰ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے فرمایا:
Flag Counter