Maktaba Wahhabi

257 - 532
سنو! بے شک اللہ کے اولیاء(دوستوں)کو نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ ہی وہ غمگین ہوں گے۔ پھر ان کا وصف بیان کرتے ہوئے فرمایا: ﴿الَّذِينَ آمَنُوا وَكَانُوا يَتَّقُونَ(٦٣)[1]۔ یہ وہ لوگ ہیں جو ایمان لائے اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرتے ہیں۔ نیز ارشاد ہے: ﴿اللّٰهُ وَلِيُّ الَّذِينَ آمَنُوا يُخْرِجُهُم مِّنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ[2]۔ اللہ تعالیٰ ایمان والوں کا ولی ہے ‘ وہ انہیں تاریکیوں سے نکال کر روشنی کی طرف لاتا ہے۔ یعنی انہیں کفر کی تاریکیوں سے نکال کر ایمان کی روشنی کی طرف،جہالت کی تاریکیوں سے نکال کر علم کی روشنی کی طرف،گناہوں کی تاریکیوں سے نکال کراطاعت کی روشنی کی طرف اور غفلت کی تاریکیوں سے نکال کر بیداری اور ذکر کی روشنی کی طرف لاتا ہے۔ (2)رضاء الٰہی کا حصول: اللہ عز وجل کا ارشاد ہے: ﴿وَالْمُؤْمِنُونَ وَالْمُؤْمِنَاتُ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ ۚ يَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنكَرِ وَيُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَيُؤْتُونَ الزَّكَاةَ وَيُطِيعُونَ اللّٰهَ وَرَسُولَهُ ۚ أُولَـٰئِكَ سَيَرْحَمُهُمُ اللّٰهُ إِنَّ اللّٰهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ(٧١)وَعَدَ اللّٰهُ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا وَمَسَاكِنَ طَيِّبَةً فِي جَنَّاتِ عَدْنٍ ۚ وَرِضْوَانٌ مِّنَ اللّٰهِ أَكْبَرُ ۚ ذَٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ(٧٢)[3]۔ مومن مرداور مومن عورتیں آپس میں ایک دوسرے کے دوست(معاون ومددگار)ہیں،وہ
Flag Counter