Maktaba Wahhabi

275 - 532
تو جو ایمان لائے اور اصلاح کر لے ایسے لوگوں کو نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ ہی وہ غمگین ہوں گے۔ (31)بڑا اجر و ثواب: اللہ عز وجل کا ارشاد ہے: ﴿وَيُبَشِّرُ الْمُؤْمِنِينَ الَّذِينَ يَعْمَلُونَ الصَّالِحَاتِ أَنَّ لَهُمْ أَجْرًا كَبِيرًا(٩)﴾[1]۔ اور نیک اعمال کرنے والوں کو اس بات کی بشارت دیتا ہے کہ ان کے لئے بہت بڑا اجر ہے۔ (32)کبھی نہ ختم ہونے والا اجر و ثواب: اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ(٨)﴾[2]۔ بیشک جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال کئے ان کے لئے کبھی نہ ختم ہونے والا اجر ہے۔ (33)قرآن کریم مومنوں کے لئے ہدایت و رحمت ہے[3]اور شفاو رحمت ہے [4]نیز ذریعۂ ہدایت اورشفا ہے[5]۔ (34)اہل ایمان کے لئے اللہ کے یہاں بلند درجات،بخشش اور باعزت روزی ہے،ارشاد باری ہے: ﴿لَّهُمْ دَرَجَاتٌ عِندَ رَبِّهِمْ وَمَغْفِرَةٌ وَرِزْقٌ كَرِيمٌ(٤)﴾[6]۔ ان کے لئے ان کے رب کے پاس درجات،مغفرت اور عزت کی روزی ہے۔ چوتھا مسلک:ایمان کی شاخیں: ایمان کی بہت زیادہ شاخیں ہیں،یہ اس بات کی دلیل ہے کہ ایمان جب تنہا ذکر ہو تو پورے دین اسلام کو
Flag Counter