Maktaba Wahhabi

406 - 532
اللہ تعالیٰ نیکیوں سے بدل دیتا ہے،اوراللہ تعالیٰ بخشنے ولا مہربانی کرنے والا ہے۔ نیز ارشاد ہے: ﴿وَإِنِّي لَغَفَّارٌ لِّمَن تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا ثُمَّ اهْتَدَىٰ(٨٢)[1]۔ اور یقینا میں انہیں بخش دینے والا ہوں جو توبہ کریں ایمان لائیں،نیک عمل کریں،اورراہ راست پر بھی رہیں۔ نیز ارشاد ہے: ﴿قُلْ يَا عِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَىٰ أَنفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِن رَّحْمَةِ اللّٰهِ ۚ إِنَّ اللّٰهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا ۚ إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ(٥٣)[2]۔ (میری جانب سے)کہہ دیجئے کہ اے میرے بندو! جنھوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے ‘ تم اللہ کی رحمت سے ناامید نہ ہو جاؤ،بالیقیں اللہ تعالیٰ سارے گناہوں کو بخش دیتا ہے،واقعی وہ بڑی بخشش بڑی رحمت والا ہے۔ مزید ارشاد باری ہے: ﴿وَمَن يَعْمَلْ سُوءًا أَوْ يَظْلِمْ نَفْسَهُ ثُمَّ يَسْتَغْفِرِ اللّٰهَ يَجِدِ اللّٰهَ غَفُورًا رَّحِيمًا(١١٠)[3]۔ جو شخص کوئی برائی کرے یا اپنی جان پر ظلم کرے پھر اللہ سے استغفار کرے تو وہ اللہ تعالیٰ کو بخشنے والا‘ مہربان پائے گا۔ اور یہ توبہ ملحدوں،کافروں،مشرکوں،بدعتیوں اور ان کے علاوہ ان تمام لوگوں کو شامل ہے جو اپنے گناہوں اور معاصی سے توبہ کر لیں،بشرطیکہ تو بہ کے شرائط مکمل ہوں۔وللّٰه الحمد
Flag Counter