Maktaba Wahhabi

319 - 532
اور فضیل بن عیاض رحمہ اللہ فرماتے ہیں:’’اللہ کے کچھ بندے ایسے ہیں جن کے ذریعہ اللہ تعالیٰ شہروں اور ملکوں کو زندگی عطا کرتا ہے،اور وہ اہل سنت ہیں،اور جو شخص یہ سمجھتا ہو کہ اس کے پیٹ میں حلال لقمہ ہی جاتا ہے تو وہ اللہ کی جماعت میں شامل ہے‘‘[1]۔ (6)اہل سنت سب سے بہتر لوگ ہیں،جولوگوں کو بدعت اور اہل بدعت سے منع کرتے ہیں۔ ابوبکر بن عیاش سے پوچھا گیا،سنی کون ہے؟،توانھوں نے فرمایا:’’سنی وہ ہے جس کے سامنے من مانی بے دلیل باتیں بیان کی جائیں تو ان کی طرف بالکل ہی نظر التفات نہ کرے‘‘[2]۔ شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ رقمطراز ہیں:’’اہل سنت امت کے سب سے بہتر اور افضل ترین لوگ ہیں،جو کہ صراط مستقیم یعنیحق واعتدال کی راہ پر گامزن ہیں‘‘[3]۔ (7)اہل سنت لوگوں میں بگاڑ پیدا ہوجانے پر اجنبی کہلائیں گے۔ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’بدأ الإسلام غریباً وسیعود کما بدأ غریباً فطوبی للغربائ‘‘[4]۔ اسلام اجنبیت کے عالم میں آیا تھا،اور عنقریب پھر اجنبیت سے دوچار ہوگا جس طرح شروع میں تھا،تو خوشخبری(یا جنت)ہے اجنبیوں کے لئے۔ مسند احمد بن حنبل کی ایک روایت میں عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ سے پوچھا گیا کہ ’’غربائ‘‘ اجنبی کون لوگ ہیں؟،تو آپ نے فرمایا: ’’النزاع [5]من القبائل‘‘[6]۔
Flag Counter