Maktaba Wahhabi

258 - 532
بھلائیوں کا حکم دیتے ہیں اور برائیوں سے منع کرتے ہیں،نماز قائم کرتے ہیں اور زکاۃ دیتے ہیں اور اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرتے ہیں،یہی لوگ ہیں جن پر اللہ تعالیٰ عنقریب رحم فرمائے گا،بیشک اللہ تعالیٰ غالب حکمت والا ہے۔ان مومن مرد وں اور مومن عورتوں سے اللہ تعالیٰ نے ان جنتوں کا وعدہ فرمایا ہے جن کے نیچے نہریں جاری ہیں،جہاں وہ ہمیشہ ہمیش رہیں گے،اور ان صاف ستھرے پاکیزہ محلات کا جو ان ہمیشگی والی جنتوں میں ہیں‘ اور اللہ تعالیٰ کی رضامندی سب سے بڑی چیز ہے،یہی عظیم کامیابی ہے۔ چنانچہ انہیں اللہ کی رضا ورحمت اور ان پاکیزہ محلوں کی کامیابی ان کے اس ایمان کے سبب حاصل ہوئی جس سے ا نھوں نے فریضہ ٔ امر بالمعروف ونہی عن المنکر کی انجام دہی اور اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تابعداری کرکے اپنے آپ کو اور دیگر لوگوں کو مکمل کیا تھا‘ اس طور پر یہ حضرات عظیم ترین فلاح و کامرانی سے ہمکنار ہوئے۔ (3)کامل ایمان(سرے سے)جہنم میں داخل ہونے سے روکتا ہے‘ جب کہ کمزور(ناقص)ایمان جہنم میں ہمیشہ ہمیش کے لئے رہنے سے مانع ہوتا ہے،کیونکہ جو شخص ایمان لاکر تمام واجبات بجا لائے اور تمام حرام امور ترک کر دے وہ جہنم میں داخل نہیں ہو گا،اسی طرح جس شخص کے دل میں ذرا بھی ایمان ہوگا وہ جہنم میں ہمیشہ ہمیش نہیں رہے گا۔ (4)اللہ تعالیٰ تمام ناپسندیدہ چیزوں سے مومنوں کا دفاع کرتا ہے اور انہیں مصائب سے نجات عطا فرماتا ہے،اللہ عز وجل کا ارشاد ہے: ﴿إِنَّ اللّٰهَ يُدَافِعُ عَنِ الَّذِينَ آمَنُوا[1]۔ اللہ تعالیٰ مومنوں کا دفاع کرتا ہے۔ یعنی ہر ناپسندیدہ چیز سے،جن وانس کے شیاطین کے شر سے اور دشمنوں سے ان کا دفاع کرتا ہے،نیز پریشانیوں کے نزول سے قبل ہی انہیں ان سے دور کردیتا ہے اور نزول کے بعد انہیں ختم کردیتا ہے یا ان میں
Flag Counter