Maktaba Wahhabi

526 - 532
نہ کرو ورنہ بزدل ہوجاؤگے اور تمہاری ہوا اکھڑ جائے گی اور صبرو سہاررکھو‘ یقینا اللہ تعالیٰ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ان لوگوں جیسے نہ بنو جو اتراتے ہوئے اور لوگوں میں خودنمائی کرتے ہوئے اپنے گھروں سے چلے اور اللہ کی راہ سے روکتے تھے‘ جو کچھ وہ کررہے ہیں اللہ اس کا احاطہ کئے ہوئے ہے۔ نیز ارشاد ہے: ﴿إِنَّا لَنَنصُرُ رُسُلَنَا وَالَّذِينَ آمَنُوا فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَيَوْمَ يَقُومُ الْأَشْهَادُ(٥١)[1]۔ یقینا ہم اپنے رسولوں کی اور ایمان والوں کی مدد دنیوی زندگی میں بھی کریں گے اور اس دن بھی جب گواہی دینے والے کھڑے ہوں گے۔ نیز ارشاد ہے: ﴿وَكَانَ حَقًّا عَلَيْنَا نَصْرُ الْمُؤْمِنِينَ(٤٧)[2]۔ ہم پر مومنوں کی مدد کرنا لازم ہے۔ نیز ارشاد ہے: ﴿وَلَيَنصُرَنَّ اللّٰهُ مَن يَنصُرُهُ إِنَّ اللّٰهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ(٤٠)[3]۔ جو اللہ کی مدد کرے گا اللہ بھی ضرور اس کی مدد کرے گا بیشک اللہ تعالیٰ بڑی قوتوں والا بڑے غلبہ والاہے۔ مزید ارشاد ہے: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِن تَنصُرُوا اللّٰهَ يَنصُرْكُمْ وَيُثَبِّتْ أَقْدَامَكُمْ(٧)وَالَّذِينَ كَفَرُوا فَتَعْسًا لَّهُمْ وَأَضَلَّ أَعْمَالَهُمْ(٨)[4]۔ اے ایمان والو! اگر تم اللہ(کے دین)کی مدد کروگے تو وہ تمہاری مدد کرے گا اور تمہیں ثابت قدم رکھے گا۔اور جولوگ کافر ہوئے انہیں ہلاکی ہو ‘ اللہ ان کے اعمال غارت کردے گا۔
Flag Counter