Maktaba Wahhabi

528 - 532
﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا تُوبُوا إِلَى اللّٰهِ تَوْبَةً نَّصُوحًا[1]۔ اے مومنو! اللہ کی جانب سچی خالص توبہ کرو۔ نیز ارشاد ہے: ﴿قُلْ يَا عِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَىٰ أَنفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِن رَّحْمَةِ اللّٰهِ ۚ إِنَّ اللّٰهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا ۚ إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ(٥٣)[2]۔ آپ کہہ دیجئے ! اے میرے وہ بندو جنھوں نے اپنے نفسوں پر ظلم کیا ہے اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو‘ بیشک اللہ تمام گناہوں کو بخش دے گا یقینا وہ بخشنے والا مہربان ہے۔ نیز اللہ تعالیٰ نے توبہ کی طرف سبقت کرنے والوں کی مدح و ستائش فرمائی ہے،ارشاد باری ہے: ﴿وَالَّذِينَ إِذَا فَعَلُوا فَاحِشَةً أَوْ ظَلَمُوا أَنفُسَهُمْ ذَكَرُوا اللّٰهَ فَاسْتَغْفَرُوا لِذُنُوبِهِمْ وَمَن يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا اللّٰهُ وَلَمْ يُصِرُّوا عَلَىٰ مَا فَعَلُوا وَهُمْ يَعْلَمُونَ(١٣٥)[3]۔ جب ان سے کوئی ناشائستہ کام ہوجائے یا کوئی گناہ کربیٹھیں تو فوراً اللہ کا ذکر اور اپنے گناہوں کے لئے استغفار کرتے ہیں‘ فی الواقع اللہ تعالیٰ کے سوا اور کون گناہوں کو بخش سکتا ہے؟ اور وہ لوگ باوجود علم کے کسی برے کام پر اڑ نہیں جاتے۔ نیز اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿وَإِنِّي لَغَفَّارٌ لِّمَن تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا ثُمَّ اهْتَدَىٰ(٨٢)[4]۔ اور بیشک میں انہیں بخش دینے والا ہوں جو توبہ کریں ‘ ایمان لائیں ‘ نیک عمل کریں اور راہ راست پر بھی رہیں۔ توبہ کی بڑی عظیم الشان فضیلتیں ہیں جو توبہ کرنے والے کو حاصل ہوتی ہیں،بطور مثال چند فضائل
Flag Counter