Maktaba Wahhabi

110 - 532
کے بیان پر مشتمل ہے؛ کیونکہ قرآن کریم یا تو اللہ تبارک و تعالیٰ،اس کے اسماء وصفات،اس کے افعال اور اس کے اقوال کی خبر دیتا ہے،اور یہی توحید علمی خبری اعتقادی یعنی’’ تو حید ربوبیت اور توحید اسماء وصفات‘‘ ہے،اور یا تو اللہ وحدہ لا شریک کی عبادت کرنے اور دیگر معبودان با طلہ سے رشتہ توڑنے کی دعوت دیتا ہے اور یہی تو حید ارادی طلبی یعنی ’’تو حید الوہیت ‘‘ ہے،اور یا تو قرآن کریم امر ونہی اور اللہ تعالیٰ کی اطاعت کے وجوب کے بیان پر مشتمل ہے،اوریہ ساری چیزیں توحید کے حقوق اور تتمہ میں شامل ہیں،اور یا تو قرآن کریم اہل توحید کے اعزاز واکرام اور انھیں دنیا میں عطا ہونے والی نصرت وتائید اور آخرت میں عطا ہونے والی عزت افزائی کی خبر دیتا ہے،اور یہ توحید کا ثمرہ ہے،اور یا تو قرآن کریم اہل شرک اور انھیں دنیا میں دی جانے والی سزاؤں اور آخرت میں ہونے والے عذاب کی خبر دیتا ہے،اور یہ توحید کے حکم سے خارج ہونے والے کا انجام ہے،الغرض قرآن کریم مکمل طور پر تو حید،اس کے حقوق اور اس کے ثمرات اور شرک اور اہل شرک اور ان کے انجام کے بیان پرمشتمل ہے[1]۔ چوتھا مسلک:توحید کے فوائد اور ثمرات: تو حید کے بڑے عظیم فضائل،لائق تعریف ثمرات اور بہترین نتائج ہیں،ان میں سے چند درج ذیل ہیں: 1- دنیا وآخرت کی بھلائی توحید کے فضائل وثمرات میں سے ہے۔ 2- توحید دنیا و آخرت کی مصیبتوں اور بلاؤں سے نجات کا سب سے عظیم سبب ہے،اللہ تعالیٰ توحید کے ذریعہ دنیا و آخرت کی مصیبتیں ٹالتا ہے اور نعمتیں اور بھلائیاں کھولتا ہے۔ 3- توحید خالص سے دنیا وآخرت میں مکمل امن وسلامتی پیدا ہوتی ہے،اللہ تعالیٰ کا ارشاد گرامی ہے: ﴿الَّذِیْنَ آمَنُوْا وَلَمْ یَلْبِسُوْا إِیْمَانَھُمْ بِظُلْمٍ أُولٰئِکَ لَھُمُ الْأَمْنُ وَھُمْ مُّھْتَدُوْنَ[2]۔
Flag Counter