Maktaba Wahhabi

437 - 532
اللہ تعالیٰ سے ڈرو‘ اللہ تعالیٰ تمہیں تعلیم دے رہا ہے اور اللہ تعالیٰ ہرچیز کو خوب جاننے والا ہے۔ (5)جنت اور اس کی ہمہ قسم کی نعمتوں میں داخلہ:ان میں سے چند نعمتیں حسب ذیل ہیں: 1- جنت سے سرفرازی: ارشاد باری ہے: ﴿لِلَّذِينَ اتَّقَوْا عِندَ رَبِّهِمْ جَنَّاتٌ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ﴾[1]۔ متقیوں کے لئے ان کے پروردگار کے پاس ایسے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہیں۔ 2- جنت کی وراثت: اللہ عز وجل کا ارشاد ہے: ﴿تِلْكَ الْجَنَّةُ الَّتِي نُورِثُ مِنْ عِبَادِنَا مَن كَانَ تَقِيًّا(٦٣)﴾[2]۔ یہ وہ جنت ہے جس کا ہم اپنے بندوں میں سے متقیوں کو وارث بنائیں گے۔ نیز ارشاد ہے: ﴿وَسَارِعُوا إِلَىٰ مَغْفِرَةٍ مِّن رَّبِّكُمْ وَجَنَّةٍ عَرْضُهَا السَّمَاوَاتُ وَالْأَرْضُ أُعِدَّتْ لِلْمُتَّقِينَ(١٣٣)﴾[3]۔ اور اپنے رب کی بخشش کی طرف اور اس جنت کی طرف دوڑو جس کی چوڑائی آسمانوں اور زمین کے برابر ہے‘ جو پرہیز گاروں کے لئے تیار کی گئی ہے۔ مزید ارشاد ہے: ﴿قُلْ مَتَاعُ الدُّنْيَا قَلِيلٌ وَالْآخِرَةُ خَيْرٌ لِّمَنِ اتَّقَىٰ وَلَا تُظْلَمُونَ فَتِيلًا(٧٧)﴾[4]۔ کہہ دیجئے کہ دنیا کی سود مندی تو بہت ہی کم ہے اور پرہیز گاروں کے لئے تو آخرت ہی بہتر ہے اور تم
Flag Counter