Maktaba Wahhabi

314 - 532
عقیدہ بھی صحیح ہوگا،جیسا کہ ’’اہل سنت وجماعت‘‘ کا عقیدہ ہے،اور اگر باطل ہوگا تو عقیدہ بھی باطل ہوگا،جیسا کہ جملہ گمراہ اور باطل فرقوں کا عقیدہ ہے [1]۔ ثانیاً:اہل سنت کا مفہوم: سنت کا لغوی مفہوم:عربی زبان میں سنت،طور طریقہ اور سیرت کو کہتے ہیں،خواہ اچھی ہو یا بری[2]۔ اور علماء عقیدہ اسلامیہ کی اصطلاح میں سنت اس اسوہ اور طریقہ کو کہتے ہیں جس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب رضی اللہ عنہم علمی،اعتقادی،قولی اورفعلی طور پر گامزن تھے۔یہی وہ سنت ہے جس کی اتباع اور پیروی لازم ہے،اور جس کے متبعین لائق مدح وستائش،اور مخالفین قابل صد مذمت ہیں،چنانچہ جب کہا جاتا ہے کہ ’’فلاں اہل سنت میں سے ہے‘‘ تو اس کا مفہوم یہ ہو تا ہے کہ صحیح،سیدھے اور لائق تعریف طریقہ والوں میں سے ہے [3]۔ حافظ ابن رجب رحمہ اللہ فرماتے ہیں:’’سنت اس راہ کو کہتے ہیں جس پر چلا گیا ہو،چنانچہ اس میں اس منہج کی اتباع اور تمسک شامل ہے جس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے خلفاء راشدین گامزن تھے،خواہ عقائد ہو،یا اعمال واقوال ہوں،اوریہی در حقیقت سنت ِ کاملہ ہے‘‘[4]۔ اور شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں:’’ سنت وہ امر ہے جس کے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت ہونے پر شرعی دلیل موجود ہو،خواہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے خودانجام دیا ہو،یا آپ کے زمانہ میں انجام دیا گیا ہو،یا نہ آپ نے انجام دیا ہو اور نہ ہی آپ کے زمانہ میں انجام پایا ہو،کیونکہ اس وقت اس عمل کی ضرورت نہ تھی یا کوئی مانع در پیش تھا‘‘[5]۔اور اس معنی کے اعتبار سے سنت ظاہری وباطنی طور پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے آثار کی اتباع اور سابقین اولین مہاجرین وانصار رضی اللہ عنہم کے طریقہ
Flag Counter