Maktaba Wahhabi

407 - 532
دسواں مسلک:بدعات کے آثار ونقصانات: بدعات کے انتہائی خطرناک آثار،بھیانک نتائج اور تباہ کن نقصانات ہیں،چندحسب ذیل ہیں: (1)بدعات کفر کی ڈاک ہیں،ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’لا تقوم الساعۃ حتی تأخذ أمتي بأخذ القرون قبلھا شبراً بشبرٍ،وذراعاً بذراعٍ‘‘ فقیل:یا رسول اللّٰه،کفارس والروم؟ فقال:’’ومن الناس إلا أولئک‘‘[1]۔ قیامت اس وقت تک قائم نہ ہوگی جب تک کہ میری امت اپنے سے پہلے لوگوں کی راہوں پر نہ چلے،بالشت بہ بالشت اور ہاتھ بہ ہاتھ،دریافت کیا گیا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم،کیا اہل فارس و روم(یہود ونصاریٰ)کی طرح؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ان کے علاوہ اور کن لوگوں کی طرح؟!!۔ اور ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’لتتبعُن سنن من کان قبلکم،شبراً بشبرٍ،وذراعاً بذراعٍ،حتیٰ لو دخلوا جحر ضبٍ تبعتموھم‘‘ قلنا:یا رسول اللّٰه،الیہود والنصاریٰ؟ قال:’’فمن‘‘[2]۔ تم لوگ ضرور بالضرور اپنے سے پہلے لوگوں کی راہوں کی پیروی کروگے،بالشت بہ بالشت اور ہاتھ بہ ہاتھ،یہاں تک کہ اگر وہ کسی گوہ کے سوراخ میں بھی داخل ہوئے ہوں گے تو ان کی پیروی میں تم بھی اس میں داخل ہوگے‘‘ ہم نے عرض کیا:’’اے اللہ کے رسو ل صلی اللہ علیہ وسلم،کیا یہود ونصاریٰ کی؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ان کے علاوہ اور کس کی‘‘۔ (2)بلا علم اللہ پر جھوٹ بات کہنا،کیونکہ جو شخص بھی بدعتیوں کو دیکھے گا اور ان کے حالات کا جائزہ لے گا،وہ لوگوں میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر سب سے زیادہ جھوٹ باندھنے والاانہی کو پائے گا،جب کہ
Flag Counter