Maktaba Wahhabi

174 - 532
15- اخلاص ہدایت میں اضافہ کا سبب ہے۔ 16- لوگوں میں نیک نامی اخلاص کے ثمرات میں سے ہے۔ 17- دل کا اطمینان اور نیک بختی کا احساس ہوتا ہے۔ 18- دل(نفس)میں ایمان کی تزیین وآرائش ہوتی ہے۔ 19- مخلص لوگوں کی صحبت وہم نشینی کی توفیق ملتی ہے۔ 20- حسن خاتمہ نصیب ہوتا ہے۔ 21- دعاؤں کی قبولیت حاصل ہوتی ہے۔ 22- قبر میں نعمت اور شادمانی کی بشارت ملتی ہے۔ 23- جنت میں داخلہ اور جہنم سے نجات عطاہوتی ہے۔ ان فوائدوثمرات کی دلیلیں کتاب وسنت میں بکثرت موجودہیں[1]۔ میں اللہ عز وجل سے اپنے اور تمام مسلمان بھائیوں کے لئے قول و عمل میں اخلاص کا سوال کرتا ہوں۔
Flag Counter