Maktaba Wahhabi

530 - 532
مُهَانًا(٦٩)إِلَّا مَن تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَأُولَـٰئِكَ يُبَدِّلُ اللّٰهُ سَيِّئَاتِهِمْ حَسَنَاتٍ وَكَانَ اللّٰهُ غَفُورًا رَّحِيمًا(٧٠)[1]۔ اور جو لوگ اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو نہیں پکارتے اور کسی ایسے شخص کو جسے قتل کرنا اللہ تعالیٰ نے منع کردیا ہو بجز حق کے قتل نہیں کرتے‘ نہ وہ زنا کے مرتکب ہوتے ہیں ‘ اور جو کوئی یہ کام کرے وہ اپنے اوپر سخت وبال لائے گا۔اسے قیامت کے دن دوہرا عذاب دیا جائے گا اور وہ ذلت و خواری کے ساتھ ہمیشہ ہمیش اسی میں رہے گا،سوائے ان کے جو توبہ کریں ‘ ایمان لائیں اور نیک عمل کریں تو یہ ایسے لوگ ہیں کہ جن کی برائیوں کو اللہ تعالیٰ نیکیوں میں بدل دے گا‘ اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔ 4- تمام گناہوں سے سچی خالص توبہ کرنے والا دخول جنت سے سرفراز ہوتا ہے،اللہ عز وجل کا ارشاد ہے: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا تُوبُوا إِلَى اللّٰهِ تَوْبَةً نَّصُوحًا عَسَىٰ رَبُّكُمْ أَن يُكَفِّرَ عَنكُمْ سَيِّئَاتِكُمْ وَيُدْخِلَكُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ يَوْمَ لَا يُخْزِي اللّٰهُ النَّبِيَّ وَالَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ ۖ نُورُهُمْ يَسْعَىٰ بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَبِأَيْمَانِهِمْ يَقُولُونَ رَبَّنَا أَتْمِمْ لَنَا نُورَنَا وَاغْفِرْ لَنَا ۖ إِنَّكَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ(٨)[2]۔ اے مومنو! اللہ کی جانب سچی خالص توبہ کرو‘ قریب ہے کہ تمہارارب تمہارے گناہ دور کردے اور تمہیں ایسی جنتوں میں داخل کرے جن کے نیچے نہریں جاری ہیں‘ جس دن اللہ تعالیٰ نبی کو اور ایمان والوں کو جو ان کے ساتھ ہیں رسوا نہ کرے گا‘ ان کا نور اس کے سامنے اور ان کے دائیں دوڑ رہا ہوگا‘ یہ دعائیں کرتے ہوں گے اے ہمارے رب! ہمیں کامل نور عطافرما اور ہمیں بخش دے یقینا تو ہرچیز پر قادر ہے۔ توبہ کی قبولیت کے لئے درج ذیل چند شروط اور ارکان کا پایا جانا ضروری ہے: (الف)گناہ سے کلی طور پر باز آنا اور اسے ترک کردینا۔ (ب)ہمیشہ ہمیش کے لئے اس(گناہ)کی طرف نہ پلٹنے کا پختہ عزم و ارادہ کرنا۔
Flag Counter