Maktaba Wahhabi

206 - 532
الْمُحْسِنِينَ(٩٣)[1]۔ ایسے لوگوں پر جو کہ ایمان رکھتے ہوں اور نیک کام کرتے ہوں اس چیز میں کوئی گناہ نہیں جس کو وہ کھاتے پیتے ہوں جبکہ وہ لوگ تقویٰ رکھتے ہوں اور ایمان رکھتے ہوں اور نیک کام کرتے ہوں پھر پرہیز گاری کرتے ہوں اور ایمان رکھتے ہوں پھر پرہیز گاری کرتے ہوں اور خوب نیک عمل کرتے ہوں ‘ اللہ ایسے نیکو کاروں سے محبت رکھتا ہے۔ اور اسلام کے ساتھ احسان کا ذکر اللہ تعالیٰ کے درج ذیل فرمان میں ہے: ﴿بَلَىٰ مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلّٰهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ فَلَهُ أَجْرُهُ عِندَ رَبِّهِ[2]۔ سنو! جوبھی اپنے آپ کو خلوص کے ساتھ اللہ کے سامنے جھکادے‘ تو اس کے لئے اس کا اجر اللہ کے پاس ہے۔ نیز درج ذیل فرمان میں ہے: ﴿وَمَن يُسْلِمْ وَجْهَهُ إِلَى اللّٰهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ فَقَدِ اسْتَمْسَكَ بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقَىٰ﴾[3]۔ اور جو شخص اپنے آپ کو اللہ کے تابع کردے اور ہو بھی وہ نیکو کار یقینا اس نے مضبوط کڑا تھام لیا۔ اور تقویٰ کے ساتھ احسان کا ذکر اللہ کے درج ذیل فرمان میں ہے: ﴿إِنَّ اللّٰهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوا وَّالَّذِينَ هُم مُّحْسِنُونَ(١٢٨)[4]۔ یقین مانو کہ اللہ تعالیٰ پرہیز گاروں اور نیک کاروں کے ساتھ ہے۔ اور کبھی کبھار ’احسان‘ کا علیحدہ ذکر بھی کیا جاتا ہے،جیسا کہ اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿لِّلَّذِينَ أَحْسَنُوا الْحُسْنَىٰ وَزِيَادَةٌ ۖ[5]۔
Flag Counter