Maktaba Wahhabi

343 - 532
خامساً:بدعات درج ذیل وجوہات کی بناپر مذموم ہیں: 1- تجربات سے معلوم ہوا ہے کہ وحی الٰہی کے بغیر انسانی عقلیں اپنی مصلحتوں کا ادراک نہیں کر سکتیں،اور بدعات کی ایجاد اس مصلحت کے منافی ہے۔ 2- شریعت اسلامیہ کامل و مکمل ہے،اس میں کسی قسم کی کمی وبیشی کی کوئی گنجائش نہیں۔ 3- بدعتی شریعت اسلامیہ کا معاند اور اس کا مخالف ہوتا ہے۔ 4- بدعتی خواہش پرست ہوتا ہے،کیونکہ عقل اگر پابند سنت نہ ہو تو خواہش پرستی کے سوا اس کے لئے کوئی چارہ نہیں۔ 5- بدعتی اپنے آپ کو شارع کے مرتبہ میں سمجھتا ہے،کیونکہ شارع ہی نے شریعت بنائی ہے اور اہل ایمان کو اس کے مطابق عمل کرنے کا مکلف بنایا ہے[1]۔ چوتھا مسلک:بدعات کے اسباب: بدعات کے پنپنے،پھیلنے کے مختلف اسباب ہیں،چند اسباب درج ذیل ہیں:[2]۔ 1- جہالت:اور یہ سب سے بڑی بَلا ہے،اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿وَلَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ ۚ إِنَّ السَّمْعَ وَالْبَصَرَ وَالْفُؤَادَ كُلُّ أُولَـٰئِكَ كَانَ عَنْهُ مَسْئُولًا(٣٦)[3]۔ اور جس چیز کا تمہیں علم نہ ہو اس کے پیچھے نہ پڑو،کیونکہ کان،آنکھ اور دل ان میں سے ہر ایک سے پوچھ گچھ کی جانے والی ہے۔ دوسری جگہ فرمایا: ﴿قُلْ إِنَّمَا حَرَّمَ رَبِّيَ الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ وَالْإِثْمَ وَالْبَغْيَ بِغَيْرِ الْحَقِّ وَأَن
Flag Counter