Maktaba Wahhabi

325 - 532
سنت کا نور جس قدر تھا،بعینہ اسی طرح وہاں عینی اور مشاہداتی طور پر نور ظاہر ہوگا [1]۔ ثانیاً:اہل سنت کی پہچان: اہل سنت کی بہت ساری علامتیں اور نشانیاں ہیں،جنھیں عقلمند لوگ سمجھ سکتے ہیں،ان میں سے چند اہم نشانیاں درج ذیل ہیں: 1- کتاب اللہ اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مکمل پابندی۔ 2- اصول و فروع(جملہ مسائل)میں کتاب و سنت سے فیصلہ لینا۔ 3- اہل سنت سے محبت اور اہل بدعت سے نفرت۔ 4- قلت عدد سے وحشت نہ محسوس کرنا،کیونکہ حق مومن کی متاع گمشدہ ہے،جسے وہ لوگوں کی مخالفت کے باوجود جہاں پاتا ہے لے لیتا ہے۔ 5- کتاب و سنت کی تعلیم کی صحیح تطبیق کے ساتھ گفتار وکردار میں سچائی۔ 6- رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ کی اتباع جن کے اخلاق قرآن کریم تھے [2]۔ ثالثاً:بدعتی کا انجام: بدعتی مردہ دل اور تاریک ضمیر ہوا کرتا ہے،اللہ رب العالمین نے موت اور تاریکی کو ایمان نہ لانے والوں کا وصف قرار دیا ہے،اور مردہ اور تاریک دل وہ ہوتا ہے جو اللہ کو نہ پہچان سکے،نہ ہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی شریعت کا تابع فرمان ہو،اسی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے اس قسم کے لوگوں کو مردہ اور تاریکیوں میں بھٹکنے والا قراردیا ہے،اور اسی وجہ سے ان کی تمام زندگی ظلمت کدہ بنی ہوئی ہے،چنانچہ ان کے دل تاریک ہیں،انہیں حق باطل،اور باطل حق نظر آتا ہے،ان کے اعمال،اقوال،اور احوال سب تاریک اور بے نور ہیں،ان کی قبریں ظلمت سے بھری ہوئی ہیں،اور جب روز قیامت پل صراط پر گذرنے کے لئے نور تقسیم ہوگا،تو یہ
Flag Counter