Maktaba Wahhabi

155 - 532
الفاظ کی مثال جیسے غیر اللہ کی قسم کھانا،یا جو اللہ چاہے اور آپ،یا اگر اللہ نہ ہوتا اور آپ،یا یہ اللہ کی طرف سے ہے اور آپ کی طرف سے،یا یہ اللہ کی برکتوں سے ہے اور آپ کی،وغیرہ کہنا،جبکہ صحیح یہ ہے کہ کہے:جو صرف اللہ چاہے،یا جو اللہ چاہے پھر آپ،اور اگر تنہا اللہ نہ ہوتا،یا اگر اللہ نہ ہوتا پھر آپ،اور یہ صرف اللہ کی جانب سے ہے،یا یہ اللہ کی جانب سے ہے اور پھر آپ کی جانب سے وغیرہ۔ اور اعمال کی مثال جیسے مصیبت کے رفع یا دفع کرنے کے لئے چھلا یادھاگہ وغیرہ پہننا،جن یا نظر بد وغیرہ کے خوف سے تعویذیں لٹکانا،اور جو شخص یہ عقیدہ رکھتے ہوئے ایسا کرے کہ یہ چیزیں مصیبت کے آنے کے بعد اسے رفع کرتی ہیں یا آنے سے قبل اسے دور بھگاتی ہیں تو ایسا شخص شرک اکبر کا مرتکب ہے،اور یہ ربوبیت میں شرک ہے کیونکہ اس شخص نے تخلیق و تدبیر میں اللہ کے شریک ہونے کا عقیدہ رکھا،اور عبادت میں بھی شرک ہے اس طور پر کہ ایک طرح سے اس نے اس کی عبادت کی،اور اس کے نفع کی امید اور لالچ میں اس کا دل اس سے لگا رہا،اور اگر اس نے یہ عقیدہ رکھا کہ اللہ تعالیٰ ہی تنہا مصیبتوں کا رفع و دفع کرنے والا ہے لیکن مذکورہ چیزوں کو مصیبت کے دفع کرنے کا ایک سبب اور ذریعہ سمجھا تو بھی اس شخص نے ایک ایسی چیز کو جو نہ شرعی طور پر کوئی سبب ہے اور نہ ہی قدری طور پر،مصیبت کے رفع و دفع کرنے کا سبب بنا دیا،اور ایسا کرنا حرام اور شریعت اور تقدیر پر جھوٹ باندھنا ہے،شریعت پر جھوٹ یوں کہ شریعت نے ان چیزوں سے بڑی سختی سے منع فرمایا ہے،اور جس چیز سے شریعت نے منع کردیا ہووہ چیز نفع بخش اسباب میں سے نہیں ہو سکتی۔ اور تقدیر پر جھوٹ یوں کہ یہ چیزیں نہ تو معہود و غیر معہود اسباب میں سے ہیں جن سے مقصد حاصل ہو،اور نہ ہی جائز نفع بخش دواؤں میں سے ہیں،بلکہ یہ چیزیں منجملہ شرک کے وسائل میں سے ہیں کیونکہ لازمی طور پر ان چیزوں کے لٹکانے والے کا دل ان سے لگا رہتا ہے اور یہ چیز ایک قسم کا شرک اور شرک کا ذریعہ ہے۔ شرک اصغر کی دوسری قسم:شرک خفی: شرک خفی ارادوں،نیتوں اور مقاصد کا شرک ہے،اور اس کی دو قسمیں ہیں:
Flag Counter