Maktaba Wahhabi

162 - 532
دیدیں کہ اللہ کے سوا کوئی حقیقی معبود نہیں اورمحمد(صلی اللہ علیہ وسلم)اللہ کے رسول ہیں،اور نماز قائم کریں،اور زکاۃ دیں،جب وہ ایسا کریں تو انھوں نے مجھ سے اپنی جان و مال کو بچا لیا،سوائے اسلام کے حق کے،اور ان کا حساب اللہ تعالیٰ پر ہے۔ 16- شرک اکبر مشرک اور مومنوں کے درمیان عداوت کو واجب کر دیتا ہے،چنانچہ مومنوں کے لئے اس سے دوستی رکھنا جائز نہیں خواہ وہ کتنا ہی قریبی کیوں نہ ہو۔ 17- شرک اصغر ایمان میں نقص پیدا کرتا ہے،اور وہ شرک اکبر کے وسائل وذرائع میں سے ہے۔ 18- شرک خفی یعنی ریا کاری اور دنیا طلبی کا شرک جس عمل میں پایا جاتا ہے اسے ضائع وبرباد کر دیتا ہے،اور یہ مسیح دجال سے بھی زیادہ خوف ناک ہے کیونکہ یہ بہت ہی زیادہ پوشیدہ ہے،اور اس کی خطرناکی امت محمدیہ پر بہت ہی زیادہ ہے۔ اے اللہ کے بندے! ہر طرح کے چھوٹے اور بڑے شرک سے بچو،ہم شرک سے اللہ کی پناہ چاہتے ہیں،اور دنیا و آخرت میں عفو وعافیت اور سلامتی کا سوال کرتے ہیں۔
Flag Counter