Maktaba Wahhabi

95 - 437
يَمِينِكَ تَلْقَفْ مَا صَنَعُوا ۖ إِنَّمَا صَنَعُوا كَيْدُ سَاحِرٍ‌ ۖ وَلَا يُفْلِحُ السَّاحِرُ‌ حَيْثُ أَتَىٰ ﴿٦٩﴾ (طہ۲۰ /۶۵۔۶۹) ’’انہوں نے کہا :موسی!یاتوتم (اپنی چیز)ڈالویاہم(اپنی چیزیں)پہلے ڈالتے ہیں۔ موسی (علیہ السلام) نےکہانہیں تم ہی ڈالو(جب انہوں نے چیزیں ڈالیں)تونا گہاں ان کی رسیاں اورلاٹھیاں موسی کے خیال میں ایسی آنے لگیں کہ وہ میدان میں ادھر ادھر دوڑرہی ہیں (اس وقت)موسی نے اپنے دل میں خوف محسوس کیا ۔ہم نے کہا :خوف نہ کروبلاشبہ تم ہی غالب ہواورجو چیز (یعنی لاٹھی)تمہارے داہنے ہاتھ میں ہے اسے ڈال دو کہ جو کچھ انہوں نے بنایا ہے اس کو نگل جائے گی، جو کچھ انہوں نے بنایا ہے(یہ تو)جادوگروں کے ہتھکنڈے ہیں اورجادوگرکہیں بھی جائے کامیاب نہیں ہوتا۔‘‘ ان سورتوں اورآیات کو پڑھ کر پانی پر دم کرے، اس میں سے کچھ پانی پی لے اورباقی سے غسل کرلے، اس سے ان شاءاللہ تعالیٰ بیماری کا خاتمہ ہوجائے گا، اگرضرورت ہو تواس عمل کو دوباریا اس سے زیادہ دفعہ بھی کیا جاسکتا ہے۔جادو کے علاج کے لیے ایک انتہائی مفید طریقہ یہ بھی ہے کہ مقدور بھر کوشش کرکے اس جگہ کو تلاش کیا جائے جہاں جادو وغیرہ کے منتر کو چھپایا گیا ہو خواہ وہ زمین میں کسی جگہ ہویا پہاڑ وغیرہ میں اور پھر اسے نکال کر اگر تلف کردیا جائے تو اس سے بھی جادو کا اثر باطل ہوجاتا ہے۔الغرض یہ ان امور کا بیان ہے جن کے ساتھ جادو سے محفوظ رہا جاسکتا اور جادو میں مبتلا ہونے کی صورت میں جنہیں بطورعلاج استعمال کیا جاسکتا ہے۔ باقی رہا جادو کا علاج جادوگروں کے عمل کے ذریعہ، مثلا جانور ذبح کرکے جنوں کا تقرب حاصل کرنا یا ان کے تقرب کے حصول کے لیے اس طرح کے کچھ دیگر کام کرنا، تو یہ جائز نہیں کیونکہ یہ شیطانی عمل بلکہ شرک اکبر ہے لہٰذا اس سے بچنا واجب ہے۔اسی طرح کاہنوں، نجومیوں اور شعبدہ بازوں سے جادو کے علاج کے بارے میں سوال کرنا اور ان کے جواب کے مطابق عمل کرنا بھی جائز نہیں کیونکہ وہ ایمان دار نہیں ہیں بلکہ کاذب اور فاجر ہیں۔علم غیب کا دعویٰ کرتے اور لوگوں کو دھوکا دیتے ہیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کے پاس جانے، ان سے سوال کرنے اور ان کی تصدیق کرنے سے منع فرمایا ہے، جس طرح کہ اس مقالہ کے آغاز میں بیان کیا جاچکا ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مسلمانوں کو ہر برائی سے محفوظ رکھے، ان کے دین کی حفاظت فرمائے، انہیں دین کی سمجھ بوجھ عطا فرمائے اور ہر اس چیز سے بچائے جو اس کی شریعت کے خلاف ہو۔ وصلي اللّٰه علي عبده ورسوله محمد وعلي آله وصحبه۔ وہ امور جو اسلام کے منافی ہیں الحمد للّٰه وحده’ والصلاة والسلام علي من لا نبي بعده’وعلي آله وصحبه_اما بعد: مسلمان بھائی!اس حقیقت کو خوب جان لیجئے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے سب بندوں پر یہ لازم قرار دیا ہے کہ وہ دائرۂ اسلام میں داخل ہوں، اسے مضبوطی سے تھام لیں اور ہر اس چیز سے اجتناب کریں جو اسلام کے مخالف ہو۔اسی بات کی
Flag Counter