Maktaba Wahhabi

450 - 437
فرمایا: ﴿قُلْ هُوَ لِلَّذِينَ آمَنُوا هُدًى وَشِفَاءٌ﴾(فصلت۴۱ /۴۴) ’’ اےپیغمبر!آپ کہہ دیجئےکہ جوایمان لائےہیں، ان کےلیے(یہ قرآن)ہدایت اورشفاہے ۔‘‘ لہٰذاتمام مسلمانوں پریہ واجب ہےکہ وہ قرآن کوسمجھیں، اس میں غوروفکرکریں اوراس کےمطابق عمل کریں، اسی طرح یہ بھی واجب ہےکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کابھی اہتمام کیاجائے، جس قدرباآسانی ممکن ہواسےزبانی یادکیاجائے، اس کےمطابق عمل کیاجائے، قرآن مجیدکےمشکل مقامات کی صحیح سنت کےساتھ تفسیرکی جائےکیونکہ سنت وحی ثانی اور اصول شریعت میں دوسرااصول ہےاس لیےمشکلات قرآن اورمشکلات احکام کےلیےاس کی طرف رجوع کرنا واجب ہے۔ تمام مسلمانوں کےلیےمیری یہ بھی وصیت ہےکہ وہ آخرت کی تیاری کےبجائےمحض دنیااوراس کی دلفریبیوں ہی میں کھوکرنہ رہ جائیں بلکہ انہیں چاہئےکہ دنیاسےآخرت کی کامیابی کا کام لیں، دنیاکوآخرت تک پہنچانےوالی سواری بنالیں تاکہ کامیابی وکامرانی اورآخرت کی فلاح وبہبودسےشادکام ہوں۔ واللّٰه ولي التوفيق’وصلي اللّٰه وسلم علي نبيناوامامناوسيدنامحمدبن عبدالله’وعلي آله واصحابه واتباعه باحسان۔ ایک نصیحت اس بارےمیں کسی بھی عقل سلیم کےمالک شخص کو شک وشبہ نہیں ہوسکتا کہ امتوں کےلیےایک ایسےہادی وراہنماکی شدیدضرورت ہوتی ہےجوراہ راست کی طرف ان کی رہنمائی کرے۔امربالمعروف اورنہی عن المنکرکافرض اداکرنےمیں امت محمدیہ کو دیگرامتوں کےمقابلہ میں ایک نمایاں خصوصیت حاصل ہے، لہٰذاہرمسلمان پرواجب ہےکہ نصیحت اورہمدردی وخیرخواہی کےلیےوہ مقدوربھراستطاعت کےمطابق کمرہمت کس لےتاکہ وہ اپنی ذمہ داری سےعہدہ برآ ہوسکےاور وہ دوسروں کی ہدایت وراہنمائی کاذریعہ بن سکے، ارشادباری تعالیٰ ہے: ﴿وَذَكِّرْ‌ فَإِنَّ الذِّكْرَ‌ىٰ تَنفَعُ الْمُؤْمِنِينَ﴾ (الذاریات۵۱ /۵۵) ’’ اورنصیحت کرتےرہویقینانصیحت مومنوں کونفع دیتی ہے ۔‘‘ لاریب!ہرمومن بلکہ ہرانسان اس بات کا شدیدضرورت مندہےکہ اسےحقوق اللہ اورحقوق العبادکےبارےمیں نصیحت کی جائے اور ان کے ادا کرنے کے بارے میں تلقین کی جائے، اسی طرح اس بات کی بھی شدیدضرورت ہےکہ مسلمان ایک دوسرےکوحق اورصبرکےاختیارکرنےکی وصیت کریں۔اللہ تعالیٰ نےاپنی کتاب میں کامیاب ہونےوالوں کےاوصاف اور ان کےاعمال حسنہ اورخسارہ پانےوالوں کی صفات اور ان کےبرےاعمال کا بہت سی آیات میں ذکر فرمایا ہے جن میں سب سےجامع سورۂ العصرکی حسب ذیل آیات کریمہ ہیں: ﴿وَالْعَصْرِ‌ ﴿١﴾ إِنَّ الْإِنسَانَ لَفِي خُسْرٍ‌ ﴿٢﴾ إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ
Flag Counter