Maktaba Wahhabi

275 - 437
ذرائع سے مستحق لوگوں تک بہت جلد پہنچ جائے گی ۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی رضا کے مطابق عمل کرنے کی توفیق عطافرمائےاورہمارے اورآپ کے نیک قول و عمل کو شرف قبولیت سے نوازے۔ عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز چیئرمین تاسیسی کونسل برائے رابطہ عالم اسلامی افریقہ کے مسلمان بھائیوں کی امداد کے لیے اپیل الحمدلله رب العالمين’والصلوة والسلام على من بعثه اللّٰه رحمة للعالمين’وعلي آله وصحبه اجمعين-اما بعد: برادران اسلام! اپنی اس مختصر سی تحریر کے ذریعہ میں آپ کی توجہ افریقہ کے ان مسلمان بھائیوں کی امداد کی طرف مبذول کروانا چاہتاہوں جو قحط، خشک سالی اوربھوک میں مبتلا ہیں، اس تحریر سے مقصود اللہ تعالیٰ اوراس کے رسول کی اطاعت اورحسب ارشادباری تعالیٰ وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ‌ وَالتَّقْوَىٰ’’نیکی اور پرہیز گاری کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کیا کرو‘‘ آپ لوگوں کے ساتھ نیکی اورتقوی کے کاموں میں تعاون ہے اورارشادباری تعالیٰ ہے: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَنفِقُوا مِن طَيِّبَاتِ مَا كَسَبْتُمْ وَمِمَّا أَخْرَ‌جْنَا لَكُم مِّنَ الْأَرْ‌ضِ ۖ وَلَا تَيَمَّمُوا الْخَبِيثَ مِنْهُ تُنفِقُونَ وَلَسْتُم بِآخِذِيهِ إِلَّا أَن تُغْمِضُوا فِيهِ ۚ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللّٰه غَنِيٌّ حَمِيدٌ ﴿٢٦٧﴾ الشَّيْطَانُ يَعِدُكُمُ الْفَقْرَ‌ وَيَأْمُرُ‌كُم بِالْفَحْشَاءِ ۖ وَاللّٰه يَعِدُكُم مَّغْفِرَ‌ةً مِّنْهُ وَفَضْلًا ۗ وَاللّٰه وَاسِعٌ عَلِيمٌ﴾ (البقرۃ۲ /۲۶۷۔۲۶۸) ’’مومنو!جو پاکیزہ اورعمدہ مال تم کماتے ہواورجو چیزیں ہم تمہارے لیے زمین سے نکالتے ہیں، ان میں سے (اللہ کی راہ میں)خرچ کرواوربری اورناپاک چیزیں دینے کا قصد نہ کرنا کہ(اگروہ چیزیں تمہیں دی جائیں تو)بجز اس کے کہ (لیتے وقت)آنکھیں بند کرلو(چشم پوشی کرو)ان کو کبھی نہ لواورجان رکھو کہ اللہ بے پروا(اور)قابل ستائش ہے ۔شیطان تم سے فقرکا وعدہ کرتا ہے اورتمہیں بےحیائی کا حکم دیتا ہے اوراللہ تعالیٰ تمہیں اپنی طرف سے بخشش اورفضل کاوعدہ دیتا ہے۔اوراللہ (بڑی )کشائش والا اورخوب جاننے والا ہے ۔‘‘ اورفرمایا: ﴿وَأَنفِقُوا مِن مَّا رَ‌زَقْنَاكُم مِّن قَبْلِ أَن يَأْتِيَ أَحَدَكُمُ الْمَوْتُ فَيَقُولَ رَ‌بِّ لَوْلَا أَخَّرْ‌تَنِي إِلَىٰ أَجَلٍ قَرِ‌يبٍ فَأَصَّدَّقَ وَأَكُن مِّنَ الصَّالِحِينَ﴾ (المنافقون۶۳ /۱۰) ’’اورجو(مال)ہم نے تم کو دیا ہے اس میں سے اس (وقت)سے پیشترخرچ کرلوکہ تم میں سے کسی کو موت آ
Flag Counter